17

گلگت بلتستان کے علماء کی آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کو مبارکباد

  • News cod : 14330
  • 27 مارس 2021 - 20:55
گلگت بلتستان کے علماء کی آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کو مبارکباد
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان ایک با اعتماد ادارہ ہے اور ہم ان کی کارکردگی سے مکمل طور پر مطمئن ہیں، امید ہے کہ یہ قیادت پہلے سے زیادہ بہتر انداز میں مدارس کی ترقی کیلئے کام کرینگے

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ، حج الاسلام شیخ محمد حسن سروری پرنسپل جامعہ قباذردیہ سکردو، شیخ محمد علی توحیدی پرنسپل جامعۃ النجف، شیخ محمد جواد حافظی پرنسپل مکتب زہرا، مولانا سید محمد حسن فلسفی پرنسپل مدرسہ الحجت، مولانا سید اکبر شاہ صدر شیعہ علما کونسل ضلع کھرمنگ، شیخ محمد طاہا پرنسپل مدرسہ العباس نے حضرت آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کو وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے دوبارہ پانچ سال کیلئے صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان ایک با اعتماد ادارہ ہے اور ہم ان کی کارکردگی سے مکمل طور پر مطمئن ہیں، امید ہے کہ یہ قیادت پہلے سے زیادہ بہتر انداز میں مدارس کی ترقی کیلئے کام کرینگے اور مدارس کی درست سمت میں رہنمائی جاری رکھیں گے.

انہوں نے آخر میں کہا کہ وفاق المدارس کے ساتھ گذشتہ ادوار کی طرح اب بھی تعاون جاری رہے گا.

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=14330