30

عفت اور پردے کے معاملے میں ہر خاندان کو اپنی ذمہ داری پر توجہ دینی ہوگی، مسئول حجاب و عفاف فاؤنڈیشن قزوین

  • News cod : 14595
  • 01 آوریل 2021 - 16:27
عفت اور پردے کے معاملے میں ہر خاندان کو اپنی ذمہ داری پر توجہ دینی ہوگی، مسئول حجاب و عفاف فاؤنڈیشن قزوین
قزوین کے حوزہ علمیہ خواہران کی استاد اور حجاب و عفاف فاؤنڈیشن کی مسئول محترمہ ہمایونلونے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اگر ہم ایک اسلامی معاشرے کے آثار و فوائد سے بہرہ مند ہونا چاہیں توضروری ہے کہ مرد اور عورت کی حرمت بچانے کے لئے اسلام کے معین کردہ اصول اور قوانین کی رعایت کریں اور معاشرے میں انہیں نافذ کریں۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے شہر قزوین کے حوزہ علمیہ خواہران کی استاد اور حجاب و عفاف فاؤنڈیشن کی مسئول محترمہ ہمایونلونے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اگر ہم ایک اسلامی معاشرے کے آثار و فوائد سے بہرہ مند ہونا چاہیں توضروری ہے کہ مرد اور عورت کی حرمت بچانے کے لئے اسلام کے معین کردہ اصول اور قوانین کی رعایت کریں اور معاشرے میں انہیں نافذ کریں۔
اسلامی نظام کی خصوصیات کی جانب توجہ دلاتے ہوئے انہوں نے کہا: اسلامی نظام عورتوں کو محدود کرنے کے درپے نہیں؛ بلکہ ان کی اسلامی معرفت کی افزائش اور مختلف اسلامی و انقلابی میدانوں میں ان کی شرکت کا خواہاں ہے۔
انہوں نے مزید کہا: پردہ اور عفت دو ایسے اہم امور ہیں جن پر مردوں اور عورتوں کو یکساں توجہ دینے کی ضرورت ہے اور ان برائیوں سے ہر حال میں باز رہنے کی ضرورت ہے جو عفت و پاکیزگی کو داغدار بنانے کا سبب بنتی ہیں۔اس سلسلے میں اگر ہر خاندان اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں کوتاہی نہ کرے تو ہمیں بہت کم مشکلات کا سامنا ہوگا۔
محترمہ ہمایونلونے عفت اور پردے کی ثقافت کی ترویج میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ لباس کے معاملے میں اسلامی ثقافت کی ترویج میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا، تعلیمی اداروں اور اسلامی تبلیغاتی مراکز کا اہم کردار ہے۔
آج دشمن مختلف ہتھکنڈوں کے ذریعے خاندان کی بنیادوں کو کھوکھلا کرنے کی کوشش میں ہے۔ایسے میں ہر خاندان کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنی اولاد کی پوشاک کے معاملے میں اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرے اور بچپنے سے ہی معاشرے میں پردے کی ثقافت کو عام کرے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=14595