28

علامہ قاضی غلام مرتضیٰؒ علم و عمل کے حسین امتزاج کی حامل تھے، علامہ افضل حیدری

  • News cod : 14601
  • 01 آوریل 2021 - 16:36
علامہ قاضی غلام مرتضیٰؒ علم و عمل کے حسین امتزاج کی حامل تھے، علامہ افضل حیدری
اس موقع پر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے جنرل سیکرٹری اور مہتمم اعلیٰ جامعۃ المنتظر لاہور علامہ افضل حیدری نے اپنے خطاب میں کہاکہ علم و عمل کا امتزاج انسانی ارتقاء میں بنیادی کردار کا حامل ہوتا ہے اور قاضی مرتضیٰ مرحوم و مغفور علامہ قاضی غلام مرتضیٰؒ علم و عمل کے حسین امتزاج کی حامل ایسی شخصیت تھے جنہیں ہم بھلانا بھی چاہیں تو بھلا نہیں سکتے ۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق،مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی کے شاگرد خاص اور جامعہ اہلبیت اسلام آباد سے حوزہ علميہ كى طرف سفر شروع کرنے والی اہم قومی و ملی شخصیت، پیکر اخلاص و عمل پرنسپل کلیۃ اہلبیت چنیوٹ علامہ قاضی غلام مرتضیٰ کی پہلی برسی گذشتہ روز کلیۃ اہلبیت چنیوٹ میں نہایت عقیدت و احترام سے منائی گئی۔

برسی کے پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد دار الحفاظ چنیوٹ کے طلباء نے تواشیح پیش کی۔

ابتدائیہ کلمات مولانا عارف حسین شاکری مدرس کلیۃ اہلبیت چنیوٹ نے پیش کئے۔ اُنہوں نے قاضی صاحب مرحوم کی برسی میں دور دراز کا سفر طے کر کے آنے والے علماء کرام و دیگر شرکاء کو خوش آمدید کہا اور فرمایا کہ اگر چہ آج قاضی صاحب مرحوم ہمارے درمیان موجود نہیں ہیں لیکن وہ ہم سے جدا بھی نہیں ہیں اور وہ اپنی دینی و ملی خدمات کی وجہ سے ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔ جس کے بعد علمائے کرام و مقررین نے مرحوم و مغفورکو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ۔

اس موقع پر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے جنرل سیکرٹری اور مہتمم اعلیٰ جامعۃ المنتظر لاہور علامہ افضل حیدری نے اپنے خطاب میں کہاکہ علم و عمل کا امتزاج انسانی ارتقاء میں بنیادی کردار کا حامل ہوتا ہے اور قاضی مرتضیٰ مرحوم و مغفور علامہ قاضی غلام مرتضیٰؒ علم و عمل کے حسین امتزاج کی حامل ایسی شخصیت تھے جنہیں ہم بھلانا بھی چاہیں تو بھلا نہیں سکتے ۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=14601