10

شیخ نوروز علی نجفی کے انتقال سے ملت جعفریہ ایک عالم بے بدل اور متقی و پرہیز گار شخصیت سے محروم ہوگئی

  • News cod : 14759
  • 03 آوریل 2021 - 17:03
شیخ نوروز علی نجفی کے انتقال سے ملت جعفریہ ایک عالم بے بدل اور متقی و پرہیز گار شخصیت سے محروم ہوگئی
نامور عالم دین، صاحب طرز معلم، عالم با عمل شیخ نوروز علی نجفی قدس سرہ پرنسپل مدرسہ جعفریہ کراچی وہ نابغہ روزگار علمی شخصیت تھے جنہوں نے تمام عمر اپنے آپ کو تدریس و تربیت طلاب دینیہ کیلئے اس طرح وقف کئے رکھا کہ گویا ان کا تمام ہم و غم اور مقصد حیات مدرسین و مبلغین دین حقہ کی پرورش و نگہداشت ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق جامعۃ الکوثر اسلام سے جاری تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ نامور عالم دین، صاحب طرز معلم، عالم با عمل شیخ نوروز علی نجفی قدس سرہ پرنسپل مدرسہ جعفریہ کراچی وہ نابغہ روزگار علمی شخصیت تھے جنہوں نے تمام عمر اپنے آپ کو تدریس و تربیت طلاب دینیہ کیلئے اس طرح وقف کئے رکھا کہ گویا ان کا تمام ہم و غم اور مقصد حیات مدرسین و مبلغین دین حقہ کی پرورش و نگہداشت ہے۔
آپ کے انتقال سے ملت جعفریہ ایک جدا گانہ اسلوب تعلیم و تربیت کے حامل معلم، عالم بے بدل اور متقی و پرہیز گار شخصیت سے محروم ہوگئی ۔
اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور انہیں جوار معصومین ؑ میں جگہ عطا فرمائے اور مرحوم کے خانوادے، مدرسہ جعفریہ کے معلمین و متعلمین اور افراد قوم کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔
اساتذہ و طلاب جامعۃ الکوثر اسلام آباد

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=14759