10

پاکستان کی سرزمین پر شیعہ افراد کا لاپتہ ہونا قابل تشویش ہے، انجمن امامیہ بلتستان

  • News cod : 14849
  • 05 آوریل 2021 - 7:02
پاکستان کی سرزمین پر شیعہ افراد کا لاپتہ ہونا قابل تشویش ہے، انجمن امامیہ بلتستان
صدر انجمن امامیہ بلتستان اور نائب خطیب مرکزی امامیہ جامع مسجد سکردو حجۃ الاسلام سید باقر الحسینی نے کہا کہ پاکستان کی سرزمین پر شیعہ افراد کا لاپتہ ہونا قابل تشویش ہے۔اگر کوئی مجرم ہے تو اسے عدالتوں میں پیش کیا جائے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، صدر انجمن امامیہ بلتستان اور نائب خطیب مرکزی امامیہ جامع مسجد سکردو حجۃ الاسلام سید باقر الحسینی نے کہا کہ پاکستان کی سرزمین پر شیعہ افراد کا لاپتہ ہونا قابل تشویش ہے۔اگر کوئی مجرم ہے تو اسے عدالتوں میں پیش کیا جائے۔قانون کے کٹہرے میں لائے بغیر غائب کر دینا غیر قانونی اور غیر اسلامی عمل ہے جس کی بھر پور مذمت کرتے ہے۔حکومت سے مطالبہ کرتے ہے کہ تمام لاپتہ افراد کو فورا رہا کیا جائے ۔
انہوں نے کہا کہ سالہا سال سے جبری طور پر لوگوں کو لاپتہ کرنا اوران کے گھرکے افراد سے ملاقات نہ کروانا انتہائی قابل مذمت امر ہے ملک بھر میں جاری شیعہ مسنگ پرسنز ایکشن کمیٹی کے احتجاجی دھرنوں کی بھر پور حمایت کرتے ہے۔ اب تک عدلیہ کی جانب سےبھی جبری طور پر لاپتہ افراد کی بازیابی کو ممکن نہ بنانا قابل مذمت ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=14849