8

مؤمنین کے دلوں میں نجف اشرف کا مقام حضرت امیر المؤمنینؑ کے حرم کی برکت سے ہے، آیت اللہ شیخ بشیر حسین نجفی

  • News cod : 15262
  • 10 آوریل 2021 - 15:59
مؤمنین کے دلوں میں نجف اشرف کا مقام حضرت امیر المؤمنینؑ کے حرم کی برکت سے ہے، آیت اللہ شیخ بشیر حسین نجفی
مجمع تقریب مذاہب اسلامی کے سیکرٹری جنرل حجۃ الاسلام والمسلمین حامد شہریاری نے نجف اشرف میں آیت اللہ شیخ بشیر حسین نجفی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے آیت اللہ حافظ بشیر نجفی کو وحدت اسلامی کی 34 ویں بین الاقوامی کانفرنس کے انعقاد کی رپورٹ پیش کی اور انہیں 35 ویں کانفرنس میں خطاب کرنے کی دعوت بھی دی۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، مجمع تقریب مذاہب اسلامی کے سیکرٹری جنرل حجۃ الاسلام والمسلمین حامد شہریاری نے نجف اشرف میں آیت اللہ شیخ بشیر حسین نجفی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے آیت اللہ حافظ بشیر نجفی کو وحدت اسلامی کی 34 ویں بین الاقوامی کانفرنس کے انعقاد کی رپورٹ پیش کی اور انہیں 35 ویں کانفرنس میں خطاب کرنے کی دعوت بھی دی۔
انہوں نے مجمع تقریب المذاہب کے اغراض و مقاصد کی تشریح کرنے کے ساتھ ساتھ ” اسلامی امت واحدہ” تک پہنچنے کے لئے مجمع کی منصوبہ بندی کی بھی وضاحت کی۔
آیت اللہ حافظ بشیر نجفی نے مجمع تقریب مذاہب اسلامی کے سیکرٹری جنرل اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد کا خیر مقدم کیا اور مجمع کے لئے اپنی نیک خواہشات اور تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کچھ سفارشات اور ہدایات فراہم کیں۔
انہوں نے کہا: مؤمنین کے دلوں میں نجف اشرف کا مقام حضرت امیر المؤمنین علیہ السلام کے حرم کی برکت سے ہے۔اپنی گفتگو میں انہوں نے نجف اشرف کے مذہبی اور روحانی پہلوؤں اور حوزہ علمیہ کا خصوصی تذکرہ کیا اور مؤمنین کے تحفظ نیز تمام مسلمانوں کی ہدایت کے لئے دعا کی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=15262