14

حرم حضرت معصومہ قم (س) میں دو روزہ محافل و مجالس بسلسلہ استقبال ماہ رمضان المبارک کا انعقاد

  • News cod : 15437
  • 14 آوریل 2021 - 14:34
حرم حضرت معصومہ قم (س) میں دو روزہ محافل و مجالس بسلسلہ استقبال ماہ رمضان المبارک کا انعقاد
دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان شعبہ خدمت زائرین قم کی جانب سے 12 و 13 اپریل 2021 بروز پیر و منگل بعد از نماز مغربین دارالتلاوہ حرم مطہر میں مجلس انعقاد کیا گیا جس سے حجت الاسلام  المسلمین میثم طہ نے استقبال ماہ رمضان المبارک و خطبہ شعبانیہ کے موضوع پر مفصل خطاب کیا۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان شعبہ خدمت زائرین قم کی جانب سے 12 و 13 اپریل 2021 بروز پیر و منگل بعد از نماز مغربین دارالتلاوہ حرم مطہر میں مجلس انعقاد کیا گیا جس سے حجت الاسلام  المسلمین میثم طہ نے استقبال ماہ رمضان المبارک و خطبہ شعبانیہ کے موضوع پر مفصل خطاب کیا۔

مسئول شعبہ خدمت زائرین و خادم حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا سید ناصر عباس نقوی انقلابی نے ماہ رمضان المبارک کی محافل کے بارے میں بریفنگ دی۔

تفصیلات کے مطابق مجلس عزاء کے بعد حرم امام حسین علیہ السلام کے پرچم کی خصوصی زیارت کروائی گئی، کربلا سے آئے ہوئے مہمان خادم حرم امام حسین علیہ السلام نے خطاب کیا اور پاک و ہند کی عزاداری کو سراہا۔ ماتمی گلدستہ کریمہ اہلبیت نے ماتمداری و نوحہ خوانی کی،حجت‌الاسلام والمسلمین سید شجاعت حیدر شیرازی صاحب نے زیارت سے مجلس کا اختتام کیاگیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=15437