وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق،حوزہ علمیہ مدینتہ العلم کوپن ھیگن ڈنمارک کے مدیر و حوزہ علمیہ جامعہ المنتظر لاہور کے ناظم اعلی حجت الاسلام و المسلمین سید مرید حسین نقوی نے ممتاز عالم دین علامہ عون نقوی کی وفات پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ برادر محترم علامہ سیّد شہنشاہ حسین نقوی صاحب کے بڑے بھائی حجت الاسلام و المسلمین سید محمد عون نقوی کی وفات قومی نقصان ہے ایسے خدمت گذار عالم صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں دونوں عالم دین بھائیوں نے ہمیشہ مکتب اہلبیت کی خدمت کی۔
انہوں نے کہاکہ ہم علامہ عون نقوی مرحوم کی وفات پر علامہ سیّد شہنشاہ حسین نقوی صاحب اور انکے خانوادہ محترم کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں۔ دعا گو ہیں کہ پروردگار عالم اہلبیت (ع) کے صدقے میں قبلہ صاحب کو جوار سید الشھد (ع ) میں اعلی مقام عطا فرمائے اور ان کے صغیرہ و کبیرہ گناھوں کو معاف فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ثم آمین یا رب العالمین.












