5

وزیر اعلیٰ سندھ کا علامہ عون محمد نقوی کے انتقال پر اظہار تعزیت

  • News cod : 15609
  • 16 آوریل 2021 - 4:00
وزیر اعلیٰ سندھ کا علامہ عون محمد نقوی کے انتقال پر اظہار تعزیت
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مولانا عون نقوی کے اچانک انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے خاندان سے دلی تعزیت کی ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مولانا عون نقوی کے اچانک انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے خاندان سے دلی تعزیت کی ہے۔

انہوں نے اللہ تعالی سے دعا کی کہ وہ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو اس ناقابلِ تلافی نقصان کو برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

یاد رہے معروف عالم دین حجۃ الاسلام سید عون محمد نقوی 56 سال کی عمر میں مختصر علالت کے باعث کراچی میں انتقال کر گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مرحوم چند روز سے مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔

مولانا عون محمد نقوی کا تعلق سندھ کے شہر خیرپور میرس سے تھا،آپ نے سلطان المدارس سے تعلیم حاصل کی وہ نوجوانی ہی میں کراچی منتقل ہو گئے تھے اور یہاں تعلیم کے بعد دینی خدمات کرنا شروع کردی۔

آپ معروف خطیب کے ساتھ ساتھ 10 سے زائد کتابوں کے مصنف بھی تھے ۔آپ نے 2 بیٹوں اور تین بیٹیوں کو سوگوار چھوڑاہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=15609