7

رمضان کا بابرکت مہینہ باہمی ہمدردی اور مخلصانہ تعاون کا موسم ہے،آیت اللہ شب زندہ دار

  • News cod : 15629
  • 16 آوریل 2021 - 16:30
رمضان کا بابرکت مہینہ باہمی ہمدردی اور مخلصانہ تعاون کا موسم ہے،آیت اللہ شب زندہ دار
حوزہ علمیہ کی سپریم کونسل کے ممبر آیت اللہ محمد مہدی شب زندہ دارنے رہبر معظم انقلاب کے دفتر قم سے متصل حسینیہ امام خمینی ؒ میں درس اخلاق دیتے ہوئے عالم اسلام کو ماہ مبارک رمضان کی آمد پر مبارک باد دی۔ انہوں نے اپنے درس میں پیغمبر اکرم ﷺ اور ائمہ اطہار علیہم السلام کی سیرت کے متعلق کہا کہ ماہ مبارک رمضان کی آمد کے ساتھ ساتھ یہ عظیم ہستیاں لوگوں کو اس ماہ کی خصوصیات و امتیازات اور برکات یاد دلاتی تھیں۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ کی سپریم کونسل کے ممبر آیت اللہ محمد مہدی شب زندہ دارنے رہبر معظم انقلاب کے دفتر قم سے متصل حسینیہ امام خمینی ؒ میں درس اخلاق دیتے ہوئے عالم اسلام کو ماہ مبارک رمضان کی آمد پر مبارک باد دی۔ انہوں نے اپنے درس میں پیغمبر اکرم ﷺ اور ائمہ اطہار علیہم السلام کی سیرت کے متعلق کہا کہ ماہ مبارک رمضان کی آمد کے ساتھ ساتھ یہ عظیم ہستیاں لوگوں کو اس ماہ کی خصوصیات و امتیازات اور برکات یاد دلاتی تھیں۔
انہوں نے کہا: اللہ تعالیٰ کی کسی بھی نعمت سے استفادہ کرنے کا انحصار اس نعمت کے پہچاننے پر ہے۔ اگر انسان کو کسی نعمت سے آشنائی نہ ہو تو اس کو استعمال کرنے یا اس سے فائدہ اٹھانے کا کوئی شوق نہیں ہوگا۔
حضور اکرم ﷺ اور ائمہ معصومین علیہم السلام ہمیشہ اپنی گفتار کے ذریعے یہ کوشش کرتے تھے کہ خدا کے بندوں کے دل دنیوی چیزوں سے دور کریں اور ان کے بجائے روحانیت کی طرف رغبت و رجحان کو دنیوی امور کا نعم البدل قرار دیں۔
انہوں نےکہاکہ حضرت علی علیہ السلام نے حضور اکرم ﷺسے جو خطبہ نقل فرمایا ہے اس میں رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی 54 خصوصیات اور آثار ذکر کئے گئے ہیں ۔ اس خطبے سے معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اس مہینے کے ذریعے اپنے بندوں کو روحانی و معنوی ارتقاء کے لئے ایک عظیم اور سنہری موقع فراہم کیا ہے۔
آیت اللہ شب زندہ دار نے خطبہ شعبانیہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ آنحضرت ﷺنے ماہ رمضان کو “شہر اللہ” یعنی: اللہ تعالیٰ کا مہینہ کہا ہے ، جبکہ تمام مہینے اللہ تعالیٰ کے ہیں۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ ماہ رمضان المبارک میں انسان اپنے رب کی خصوصی نعمتوں اور برکتوں سے بہرہ مند ہوجاتا ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=15629