موسم

28آگوست
پاک فوج نے سوات میں پھنسے 110 افراد کو ریسکیو کرلیا

پاک فوج نے سوات میں پھنسے 110 افراد کو ریسکیو کرلیا

دوسری جانب موسم میں بہتری کے بعد آرمی ایوی ایشن کے 4 خصوصی ہیلی کاپٹروں نے پرواز کی اور سوات میں پھنسے ہوئے خاندانوں تک امدادی سامان پہنچایا۔

16آوریل
رمضان کا بابرکت مہینہ باہمی ہمدردی اور مخلصانہ تعاون کا موسم ہے،آیت اللہ شب زندہ دار

رمضان کا بابرکت مہینہ باہمی ہمدردی اور مخلصانہ تعاون کا موسم ہے،آیت اللہ شب زندہ دار

حوزہ علمیہ کی سپریم کونسل کے ممبر آیت اللہ محمد مہدی شب زندہ دارنے رہبر معظم انقلاب کے دفتر قم سے متصل حسینیہ امام خمینی ؒ میں درس اخلاق دیتے ہوئے عالم اسلام کو ماہ مبارک رمضان کی آمد پر مبارک باد دی۔ انہوں نے اپنے درس میں پیغمبر اکرم ﷺ اور ائمہ اطہار علیہم السلام کی سیرت کے متعلق کہا کہ ماہ مبارک رمضان کی آمد کے ساتھ ساتھ یہ عظیم ہستیاں لوگوں کو اس ماہ کی خصوصیات و امتیازات اور برکات یاد دلاتی تھیں۔

07آوریل
خواتین کی تعلیم و تربیت مدارس دینیہ خواہران کا خصوصی مشن ہے، ام کلثوم امیدی

خواتین کی تعلیم و تربیت مدارس دینیہ خواہران کا خصوصی مشن ہے، ام کلثوم امیدی

مدارس دینیہ خواہران ہمدان کے زیر انتظام مدیر حوزہ محترمہ ام کلثوم امیدی کے ساتھ فدک ہائیر ایجوکیشن انسٹیٹیوٹ اور مدرسہ علمیہ الزہرا (ع) کی مدیر اور دیگر کارکنوں کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں حوزہ کی مدیر نے کہاکہ معاشرے کی نصف آبادی خواتین پر مشتمل ہونے کی وجہ سے خاندان اور معاشرے کے اعلیٰ مقاصد کی تکمیل کے لئے ان کی ذمہ داری بہت سنگین ہے؛ لہذا مدارس دینیہ خواہران کا خصوصی مشن انقلابی اور مومنہ خواتین کی تعلیم و تربیت ہے۔