4

پاک فوج نے سوات میں پھنسے 110 افراد کو ریسکیو کرلیا

  • News cod : 37429
  • 28 آگوست 2022 - 13:46
پاک فوج نے سوات میں پھنسے 110 افراد کو ریسکیو کرلیا
دوسری جانب موسم میں بہتری کے بعد آرمی ایوی ایشن کے 4 خصوصی ہیلی کاپٹروں نے پرواز کی اور سوات میں پھنسے ہوئے خاندانوں تک امدادی سامان پہنچایا۔

وفاق ٹائمز،  پاک فوج نے سوات میں بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال میں پھنسے 110 افراد کو ریسکیو کرلیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق خوازہ خیلہ سے کانجو کینٹ سوات تک پھنسے 110 افراد ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کرلیا گیا ہے، جنہیں کھانا اور ضروری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین کے لیے دیر اسکاؤٹس نے فلڈ ریلیف کنٹرول سینٹر قائم کردیا ہے جس کا لینڈ لائن نمبر 0945-825526 ہے۔ دوسری جانب موسم میں بہتری کے بعد آرمی ایوی ایشن کے 4 خصوصی ہیلی کاپٹروں نے پرواز کی اور سوات میں پھنسے ہوئے خاندانوں تک امدادی سامان پہنچایا۔ آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ کمراٹ کی پہاڑی چوٹی پر پھنسے لوگوں کو موسم بہتر ہوتے ہی فوجی ہیلی کاپٹروں کے ذریعے نکالا جائے گا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=37429