8

ایران نے ساٹھ فیصد افزودہ یورینیم تیار کرلیا

  • News cod : 15658
  • 17 آوریل 2021 - 2:27
ایران نے ساٹھ فیصد افزودہ یورینیم تیار کرلیا
ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے جمعے کو ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ہم فخر کے ساتھ یہ اعلان کرتے ہیں کہ گذشتہ رات بارہ بج کر چالیس منٹ پر ایرانی سائنسدانوں نے ساٹھ فیصد تک یورنیم کو افزودہ کرنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے-

وفاق ٹائمز- ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے جمعے کو ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ہم فخر کے ساتھ یہ اعلان کرتے ہیں کہ گذشتہ رات بارہ بج کر چالیس منٹ پر ایرانی سائنسدانوں نے ساٹھ فیصد تک یورنیم کو افزودہ کرنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے-

اسپیکرمحمد باقرقالیباف نے کہا کہ ہم ایران کے بہادرعوام کو اس کامیابی کی مبارکباد دیتے ہیں ، ملت ایران کا عزم معجزاتی ہے اور ہرطرح کی سازش کو ناکام بنا دے گا۔

ایران نے منگل کو ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی کو ساٹھ فیصد یورینیم کی افزودگی شروع کرنے سے متعلق اپنے پروگرام کی خبردے دی تھی اوراسی بنیاد پر آئی آر فور اور آئی آر سکس جدید سینٹری فیوج مشینوں میں ساٹھ فیصد یورے نیئم کی افزودگی جاری رکھے گا-

اسلامی جمہوریہ ایران نے تئیس فروری سے ملت ایران کے حقوق کی پاسداری اور پابندیوں کے خاتمے کے لئے اسٹریٹیجک اقدام کے قانون کے تحت ایٹمی سمجھوتے کے تحت بعض رضاکارانہ اقدامات کو روک دیا ہے ۔

ایران کا کہنا ہے کہ پابندیاں منسوخ ہونے اور ایران کو ایٹمی سمجھوتے کے فوائد حاصل ہونے کی صورت میں وہ ایٹمی سمجھوتے پر مکمل عمل درآمد شروع کردے گا۔

 

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=15658