22

آیت اللہ حافظ ریاض نجفی کی ہمشیرہ کے انتقال پر مدرسہ الامام المنتظر اور وفاق ٹائمز کے اراکین کا اظہار رنج وغم

  • News cod : 16009
  • 22 آوریل 2021 - 20:57
آیت اللہ حافظ ریاض نجفی کی ہمشیرہ کے انتقال پر مدرسہ الامام المنتظر اور وفاق ٹائمز کے اراکین کا اظہار رنج وغم
حوزہ علمیہ الامام المنظر قم اور وفاق ٹائمز کے مسئولین نے حضرت آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی اور دیگر پسماندگان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس عظیم سانحے پر تمام لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے مرحومہ کی مغفرت اور اہل خانہ کیلئے توفیق صبر کی دعائیں بھی کیں۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق،وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ بزرگ عالم دین حضرت آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی اور ناظم اعلیٰ جامعۃ المنتظر لاہور حجۃ الاسلام والمسلمین سید مرید حسین نقوی کی ہمشیرہ محترمہ اور مولانا سید فیاض حسین نقوی کی زوجہ کے انتقال پر ملال پر حوزہ علمیہ الامام المنتظر قم کے مدیر حجۃ الاسلام والمسلمین سید محمد حسن نقوی، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان شعبہ قم کے مسؤل حجۃ الاسلام علی اصغر سیفی، حوزہ علمیہ الامام المنتظر کے معاونین، اساتذہ،طلاب، وفاق ٹائمز کے چیف ایڈیٹر محمد ابراہیم صابری اور اراکین نے مشترکہ تعزیتی بیان میں شدید رنج وغم اور افسوس کا اظہار کیا۔

حوزہ علمیہ الامام المنظر قم اور وفاق ٹائمز کے مسئولین نے حضرت آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی اور دیگر پسماندگان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس عظیم سانحے پر تمام لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے مرحومہ کی مغفرت اور اہل خانہ کیلئے توفیق صبر کی دعائیں بھی کیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=16009