14

حجۃ الاسلام کرم علی حیدری کا آیت اللہ حافظ سید ریاض نجفی کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیتی پیغام

  • News cod : 16053
  • 24 آوریل 2021 - 3:58
حجۃ الاسلام کرم علی حیدری کا آیت اللہ حافظ سید ریاض نجفی کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیتی پیغام
صوبائی رہنما شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ۔ حجۃ الاسلام کرم علی حیدری المشہدی نے آيت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی اور جامعۃ المنتظر لاہور کے ناظم اعلیٰ علامہ مرید حسین نقوی کی بہن کے انتقال پر تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ یقینا والدہ کے بعد جس کے وجود سے ماں کی ممتا نظر آتی ہو وہ خواھر ہی ہوتی ہیں۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، سرپرست مدرسہ علمیہ حضرت امام العصر عج فاؤنڈیشن حیدرآباد سندھ پاکستان اور صوبائی رہنما شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ۔ حجۃ الاسلام کرم علی حیدری المشہدی نے آيت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی اور جامعۃ المنتظر لاہور کے ناظم اعلیٰ علامہ مرید حسین نقوی کی بہن کے انتقال پر تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ یقینا والدہ کے بعد جس کے وجود سے ماں کی ممتا نظر آتی ہو وہ خواھر ہی ہوتی ہیں اور آپکی ھمشیرہ محترمہ کی وفات وہ بھی شبِ وفات ملیکۃ العرب، ام المؤمنین، محسنۂ اسلام حضرت خدیجۃ الکبریٰ سلام اللہ اور انکی نماز جنازہ و تدفین بھی حضرت خدیجۃ الکبریٰ سلام اللہ علیہا کی وفات کے روز ہونا یعنی اس سے معلوم ہوتا ہے اس مرحومہ و مخدومہ کی اپنی جدہ سے کتنی محبت اور عقیدت تھی۔

انہوں نے کہا کہ اس غمناک ترین موقعے پہ آپ اور تمام پسماندگان اور تمام متعلقین کی خدمت میں تعزیت و تسلیت عرض کرتا ہوں۔اور دعاگو ہوں کہ خداوند مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور انہیں اعلیٰ علیین میں مقام عطا فرمائے اور انکی تربت پہ خداوند متعال اپنی رحمتیں اور برکتیں نازل فرمائے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=16053