15

پاکستان میں قیادت سخت وکشیدہ حالت میں بھی سیرت حسنی پر عمل پیرا ہے، حجۃ الاسلام ظفر نقوی

  • News cod : 16419
  • 29 آوریل 2021 - 16:59
پاکستان میں قیادت سخت وکشیدہ حالت میں بھی سیرت حسنی پر عمل پیرا ہے، حجۃ الاسلام ظفر نقوی
حجۃ الاسلام سید ظفر علی شاہ نقوی نے کہا کہ پاکستان میں قیادت کی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ قیادت سخت و کشیدہ اور اپنوں کی بے وفائی کے باوجود بھی کس طرح سیرت حسنی پر عمل پیرا ہے، ابھی بھی کس طرح سے قیادت جبری گمشدگیوں کے حوالے سے کام کر رہی ہے و تمام شیعیان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق،مدیر دفتر قائد ملت پاکستان حجۃ الاسلام سید ظفر علی شاہ نقوی نے تشکل امام خمینی رح کے زیر اہتمام مدرسہ زینبیہ میں ولادت باسعادت حضرت امام حسن مجتبی علیہ السلام کی مناسبت سے منعقدہ جشن کے پروگرام سے خطاب کیا۔

انہوں نے امام حسن علیہ السلام کے اقدامات سیاسی کے موضوع پر بہت ہی احسن انداز سے روشنی ڈالتے ہوئے سامعین کو لطف اندوز کیا۔ انہوں نے پاکستان میں قیادت کی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ قیادت سخت و کشیدہ اور اپنوں کی بے وفائی کے باوجود بھی کس طرح سیرت حسنی پر عمل پیرا ہے، ابھی بھی کس طرح سے قیادت جبری گمشدگیوں کے حوالے سے کام کر رہی ہے و تمام شیعیان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں خود بھی یہاں سر زمین قم سے تمام اسیروں کے خانوادہ سے بھر پور یکجہتی اور تعاون کا اظہار کرتاہوں اور اسیروں کی رہائی کے لئے دعا گو ہوں ۔ انہوں نے اسیران کی آزادی تک ساتھ کھڑے رہنے کی یقین دہانی کروائی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=16419