11

فقہ جعفریہ کے مطابق زیادہ تر گندم استعمال کرنے والے 150 روپے فطرہ ادا کریں، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

  • News cod : 16602
  • 03 می 2021 - 3:06
فقہ جعفریہ کے مطابق زیادہ تر گندم استعمال کرنے والے 150 روپے فطرہ ادا کریں، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی
حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر لاہور کے سربراہ آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ فقہ جعفریہ کے مطابق زیادہ تر گندم استعمال کرنے والے اہل ایمان 150 روپے اور زیادہ تر چاول استعمال کرنے والے 400 روپے فی کس کے حساب سے فطرہ ادا کریں۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کی طرف سے فطرہ کی رقم کا اعلان کردیا گیا ہے۔

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ فقہ جعفریہ کے مطابق زیادہ تر گندم استعمال کرنے والے اہل ایمان 150 روپے اور زیادہ تر چاول استعمال کرنے والے 400 روپے فی کس کے حساب سے فطرہ ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ زیادہ تر گندم استعمال کرنے والے افراد تین کلو گندم فی کس یا اس کی مقامی قیمت بطور فطرہ ادا کریں۔جس کی اوسط قیمت تقریبا 150روپے بنتی ہے ۔جبکہ زیادہ تر چاول استعمال کرنے والے تین کلو چاول فی کس یا اس کی مقامی قیمت ادا کریں۔جوکہ اوسط قیمت تقریباً 400 روپے بنتی ہے۔ واضح رہے کہ عید الفطر کی رات گھر کے تمام افراد حتی کہ نومولود بچے کا فطرہ دینا بھی واجب ہے۔زکوٰة فطرہ کا استحقاق وہ شخص رکھتا ہے جس کے پاس اپنے اور اپنے اہل و عیال کے لئے سال بھر اخراجات نہ ہوں اور اس کاکوئی روز گار بھی نہ ہو جس کے ذریعے وہ اپنے اہل و عیال کا سال بھر خرچہ پو را کر سکے جبکہ خود مستحق شخص پر فطرہ واجب نہیں ہے ،نیز فطرہ کے مستحق وہی افراد ہیں جو زکوٰة کے مستحق ہیں

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=16602