11

حلال روزی کمانا عبادت ہے، آیت اللہ رمضانی

  • News cod : 16714
  • 05 می 2021 - 17:39
حلال روزی کمانا عبادت ہے، آیت اللہ رمضانی
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل آیت اللہ رمضانی نے کہا کہ عبادت صرف نماز، روزہ، حج وغیرہ میں منحصر نہیں ہے بلکہ حلال روزی کما کر اہل خانہ کو دینا بھی عبادت ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق،اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل آیت اللہ رمضانی نے کہا کہ عبادت صرف نماز، روزہ، حج وغیرہ میں منحصر نہیں ہے بلکہ حلال روزی کما کر اہل خانہ کو دینا بھی عبادت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے ہر عمل کو عبادت شمار کر سکتے ہیں اگر وہ خدا کے حکم کے مطابق انجام پا رہا ہوں۔

اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ عبادت عبودیت اور بندگی کی راہ میں ہونا چاہیے کہاکہ حقیقی عبادت اللہ کی نشانیوں میں غور و فکر کرنا ہے اور اہل اخلاص کی عبادت تفکر ہے۔

انہوں نے مزید کہا: یہ کہ تفکر ایک اہم عبادت ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہم نماز و روزہ اور دیگر عبادات کو ترک کر دیں بلکہ وہ بھی اپنی جگہ فریضہ الہی ہیں۔
انہوں نے حلال رزق کمانے کو بھی عبادت شمار کرتے ہوئے کہاکہ حدیث معراج میں آیا ہے کہ عبادت کے 10 جزء ہیں اور 9 جزء حلال رزق کمانے میں ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=16714