6

قرآن کتاب ہدایت ، تلاوت کرنے والوں کی مغفرت کی سفارش کرے گا، علامہ محمد افضل حیدری

  • News cod : 16729
  • 05 می 2021 - 19:01
قرآن کتاب ہدایت ، تلاوت کرنے والوں کی مغفرت کی سفارش کرے گا، علامہ محمد افضل حیدری
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے جنرل سیکرٹری اور حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر لاہور کے مہتمم اعلیٰ علامہ محمد افضل حیدری نے کہا کہ اللہ تعالی نے ہر چیز قرآن میں نازل کی ہے اور قیامت تک کے تمام امور کا اجمالی ذکر اوررہنمائی قرآن مجید سے ملتی ہے۔ جبکہ ان کی تفصیلات پیغمبر اکرم اوراہل بیت ااطہار نے بیان کردی ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے جنرل سیکرٹری اور حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر لاہور کے مہتمم اعلیٰ علامہ محمد افضل حیدری نے کہا ہے کہ قرآن کتاب ہدایت ہے۔ ارشاد باری تعالی ہے کہ قرآن مجید کو لوگوں کی نصیحت کے لیے آسان لفظوں میں بیان کیا گیا ہے۔ کتاب الٰہی کے ہر لفظ کی تلاوت کے دس ثواب حاصل ہوں گے۔ قیامت کے دن قرآن مجید اپنی تلاوت کرنے والوں کی مغفرت کی سفارش کرے گا، کہ یہ بندہ مجھے اہمیت دیتا اور میری تلاوت کرتا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی نے ہر چیز قرآن میں نازل کی ہے اور قیامت تک کے تمام امور کا اجمالی ذکر اوررہنمائی قرآن مجید سے ملتی ہے۔ جبکہ ان کی تفصیلات پیغمبر اکرم اوراہل بیت ااطہار نے بیان کردی ہے۔علامہ افضل حیدری نے کہا کہ خاتم الانبیاءحضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حدیث ثقلین میں واضح کیا کہ میں دو قیمتی چیزیں قرآن اور اہل بیت امت کے درمیان چھوڑ کر جارہا ہوں۔ دونوں سے تمسک رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ امت غفلت نہ کرے ،رسول اللہ کی شفاعت صرف قرآن اور اہل بیت دونوں سے تمسک رکھنے والوں کو ہی نصیب ہوگی، صرف قرآن کو مان کر اہل بیت کو چھوڑنے والے اور صرف اہل بیت کو مان کر قرآن کو چھوڑنے والے دائرہ اسلام سے خارج ہیں ،چونکہ رسول اللہ نے دونوں سے تمسک کا حکم دیا ہے کسی ایک سے نہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=16729