10

قبلہ اول کی آزادی اسلام کی غیرت کا مسئلہ ہے، علامہ ڈاکٹر سید محمد نجفی

  • News cod : 16818
  • 07 می 2021 - 4:38
قبلہ اول کی آزادی اسلام کی غیرت کا مسئلہ ہے، علامہ ڈاکٹر سید محمد نجفی
جامعہ مدینة العلم اسلام آباد کے مدیر حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید محمد نجفی نے یوم القدس کے موقع پہ اپنے ایک بیان میں کہا کہ عالمی یوم القدس کا اعلان، امام خمینیؒ کا صرف ایک نعرہ ہی نہ تھا بلکہ اس کا سرچشمہ درحقیقت؛ مجرم صیہونی رژیم اور فلسطینی قوم و قدس شریف کے خلاف اسرائیل کے صف اوّل کے حامی و شریک "امریکہ" کے ساتھ مقابلے پر مبنی امام خمینیؒ کے عقیدے و عمل سے پھوٹا ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ مدینة العلم اسلام آباد کے مدیر حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید محمد نجفی نے یوم القدس کے موقع پہ اپنے ایک بیان میں کہا کہ عالمی یوم القدس کا اعلان، امام خمینیؒ کا صرف ایک نعرہ ہی نہ تھا بلکہ اس کا سرچشمہ درحقیقت؛ مجرم صیہونی رژیم اور فلسطینی قوم و قدس شریف کے خلاف اسرائیل کے صف اوّل کے حامی و شریک “امریکہ” کے ساتھ مقابلے پر مبنی امام خمینیؒ کے عقیدے و عمل سے پھوٹا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امام خمینیؒ کا یہ اقدام ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب متعدد عرب و اسلامی حکومتوں نے فلسطینیوں کی حمایت سے ہاتھ کھینچ لیا ہے اور حتی اب وہ نہ صرف غاصب صیہونی رژیم کے ساتھ دوستانہ تعلقات استوار کرنے کے لئے ایک دوسرے پر سبقت لئے جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غاصب اسرائیل اور امریکہ کیخلاف آواز بلند کرنا ہی ایک سچے مسلمان ہونے کی دلیل ہے،دنیا بھر کے مظلوموں کو اگر دیکھا جائے تو ان پر ہونے والے مظالم کے پیچھے امریکہ و اسرائیل کا ہاتھ ہوگا،کیونکہ یہ ناسور استعماری طاقتیں انسانیت کے دشمن ہیں،ہم فلسطینی بھائیوں کو کبھی فراموش نہیں کریں گے،ام مظلوموں کے حق میں آواز بلند کرنا ہمارا شرعی ذمہ داری ہے اور اس عمل سے ہمیں کوئی بھی نہیں روک سکتا

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=16818