4

پاراچنار، عالمی القدس ریلی برآمد، ہزاروں مظاہرین کا اسرائیل کے خلاف اظہار نفرت

  • News cod : 16849
  • 07 می 2021 - 13:40
پاراچنار، عالمی القدس ریلی برآمد، ہزاروں مظاہرین کا اسرائیل کے خلاف اظہار نفرت
آج جمعۃ الوداع کو بعد از نماز ظہرین مدرسہ رہبر معظم پاراچنار سے یوم القدس کا عظیم الشان جلوس برآمد ہوا، شرکاء نے بیت المقدس کی آزادی کے حق اور غاصب اسرائیل کے خلاف جلے حروف سے لکھے بینر اور جھنڈے اٹھا رکھے ہیں۔ تحریک حسینی کے زیر اہتمام اس ریلی میں ایس او پیز کی رعایت کرتے ہوئے اس میں شامل ہر فرد کو ماسک فراہم کیا گیا۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، آج جمعۃ الوداع کو بعد از نماز ظہرین مدرسہ رہبر معظم پاراچنار سے یوم القدس کا عظیم الشان جلوس برآمد ہوا، شرکاء نے بیت المقدس کی آزادی کے حق اور غاصب اسرائیل کے خلاف جلے حروف سے لکھے بینر اور جھنڈے اٹھا رکھے ہیں۔ تحریک حسینی کے زیر اہتمام اس ریلی میں ایس او پیز کی رعایت کرتے ہوئے اس میں شامل ہر فرد کو ماسک فراہم کیا گیا۔

مظاہرین نے رہبر کبیر انقلاب امام خمینی، رہبر معظم انقلاب سید علی خامنہ ای اور حسن نصر اللہ کی تصاویر پر مشتمل  پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے ہیں۔ اور سالہائے گزشتہ کی طرح اپنے مقررہ راستوں سے گزرتے ہوئے لاوڈ سپیکرز پر امریکہ اس کے بغل بچے اسرائیل اور انکے عرب حواریوں خصوصا سعودی عرب سے اظہار نفرت کررہے ہیں۔ ریلی کچھ ہی دیر میں شہید پارک پہنچ جائے گی۔ جہاں جلسے کی شکل اختیار کرکے مظاہرین روڈ پر بیٹھ کر مقررین کی تقاریر سنیں گے۔ اور اس دوران دیگر مقررین کے علاوہ تحریک حسینی کے سپریم لیڈر و سابق سنیٹر علامہ سید عابد حسین الحسینی قدس کے حوالے سے نیز کرم کے مسائل کے حوالے سے عوام سے اہم خطاب کریں گے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=16849