9

بیت المقدس امت مسلمہ کی عزت و غیرت کا مسئلہ ہے، شیعہ سنی اتحاد سے بیت المقدس آزاد ہوگا، علامہ سبطین سبزواری

  • News cod : 16904
  • 08 می 2021 - 13:29
بیت المقدس امت مسلمہ کی عزت و غیرت کا مسئلہ ہے، شیعہ سنی اتحاد سے بیت المقدس آزاد ہوگا، علامہ سبطین سبزواری
شیعہ علماءکونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے مسجد علی جامعتہ النجف میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین کی آزادی عالم اسلام کا مشترکہ مسئلہ ہے۔ اس کا کسی مسلک یا ملک سے تعلق نہیں۔اسرائیل کے قبضے سے قبلہ اول کی آزادی مسلمانوں کی غیرت کا تقاضا ہے

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر شیعہ علما کونسل کے زیر اہتمام ملک بھر میں نماز جمعتہ الوداع کے بعد القدس ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔مظاہرین نے فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔ کورونا وائرس کے پیش نظر احتیاطی تدابیر کے تحت سماجی فاصلے کا خیال رکھا گیا اور مختصر ریلی کا اہتمام کیا گیا۔جمعتہ الوداع کے خطبات میں بھی آئمہ جمعہ نے مسئلہ فلسطین پر روشنی ڈالی اور عالم اسلام کے اتحاد پر زوردیا اور آزادفلسطینی ریاست کے قیام کے حق میں قراردادیں منظور کی گئیں۔

شیعہ علماءکونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے مسجد علی جامعتہ النجف میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین کی آزادی عالم اسلام کا مشترکہ مسئلہ ہے۔ اس کا کسی مسلک یا ملک سے تعلق نہیں۔اسرائیل کے قبضے سے قبلہ اول کی آزادی مسلمانوں کی غیرت کا تقاضا ہے اور وقت کی ضرورت ہے کہ عالم اسلام متحد ہوکر فلسطین کو آزاد کروانے میںکام ادا کرے۔

انہوں نے کہا کہ بیت المقدس امت مسلمہ کی عزت و غیرت کا مسئلہ ہے۔ امام خمینی کے حکم پر اسلامی جمہوریہ ایران نے عالمی سطح پر یوم القدس کو منانا شروع کیا ۔ پاکستان میں شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کی قیادت میں یوم القدس منانے کا سلسلہ شروع ہوا ،جوان کی شہادت کے بعد33سال سے قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر پاکستان میں یوم القدس منایا جارہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ مکتب اہل بیتؑ کے ماننے والوں نے یوم القد س شروع کیا مگر اب اہل سنت برادران کی اس میں شمولیت کے شکر گذار ہیں، فلسطینیوں کی حمایت میں اٹھنے والی آوازوں میں اضافہ ہوگیا ہے اور انشاءاللہ وہ دن دور نہیں جب شیعہ سنی اتحاد کے ساتھ کہ بیت المقدس آزاد ہوگا اور ہم وہاں نماز ادا کریں گے

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=16904