7

افغان حکومت معصوم بچوں اور نوجوانوں کےخون کو رائگاں جانے نہ دے، آیۃ اللہ العظمی سبحانی

  • News cod : 17059
  • 11 می 2021 - 6:30
افغان حکومت معصوم بچوں اور نوجوانوں کےخون کو رائگاں جانے نہ دے، آیۃ اللہ العظمی سبحانی
آیۃ اللہ العظمی جعفر سبحانی نے ایک پیغام میں ، حالیہ کابل میں ہونے والے دلخراش دہشت گردانہ حملوں کے نتیجے میں شہید ہونے والے شہداء کے لواحقین اور ملت افغانستان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہر کابل میں مجرمانہ اور دہشت گردانہ کارروائیوں کے نتیجے میں سید الشہداء گرلز اسکول کی طالبات کی کثیر تعداد شہید اور زخمی ہو گئیں ہیں اور ان ظالمانہ قتل کے دلخراش مناظر نے ہر مومن اور آزادی پسند انسانوں کے دلوں کو غمزدہ کیا۔ہمیں اس واقعے پر نہایت ہی افسوس اور دکھ ہوا۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، آیۃ اللہ العظمی جعفر سبحانی نے ایک پیغام میں ، حالیہ کابل میں ہونے والے دلخراش دہشت گردانہ حملوں کے نتیجے میں شہید ہونے والے شہداء کے لواحقین اور ملت افغانستان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہر کابل میں مجرمانہ اور دہشت گردانہ کارروائیوں کے نتیجے میں سید الشہداء گرلز اسکول کی طالبات کی کثیر تعداد شہید اور زخمی ہو گئیں ہیں اور ان ظالمانہ قتل کے دلخراش مناظر نے ہر مومن اور آزادی پسند انسانوں کے دلوں کو غمزدہ کیا۔ہمیں اس واقعے پر نہایت ہی افسوس اور دکھ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں معصوم بچوں اور نوجوانوں کو اہل بیت علیہم السلام سے عشق و محبت کے جرم میں نشانہ بنانا کسی بھی انسانی اور اسلامی منطق کی رو سے جائز نہیں ہے۔ میں اس افسوسناک دہشت گردانہ کارروائی پر افغانی معزز قوم، شہداء کے غمزدہ خاندان اور عام مسلمانوں کی خدمت تعزیت پیش کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کرتا ہوں۔امید ہے کہ خطے اور دنیا میں، تمام قبائل اور گروہوں کے درمیان یکجہتی کے سائے میں دہشت گردی کے خاتمے اور امن اور استحکام برقرار ہوں گے۔

انہوں نے آخر میں مطالبہ کیا کہ افغان حکومت سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ ان معزز شہداء کے خون کو رائگاں جانے نہ دے اور خطے میں سیاسی جدوجہد اور افغانستان کے غیور جوانوں کی مدد سے خطے میں تکفیری گروہوں کے بڑھتے ہوئے نفوذ کو روکے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=17059