13

اربعین میں پوری دنیا سے زائرین کے استقبال کے لیے تیار ہیں، کربلا کے گورنر

  • News cod : 1707
  • 07 سپتامبر 2020 - 23:35
اربعین میں پوری دنیا سے زائرین کے استقبال کے لیے تیار ہیں، کربلا کے گورنر
حوزہ ٹائمز|دنیا بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے ایسی اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ اس سال اربعین مارچ کا انعقاد نہیں گا لیکن کربلا کے گورنر نے کہا کہ ہم اربعین کے موقع پر دنیا بھر کے دسیوں لاکھ زائرین کا استقبال کرنے کے لیے تیار ہیں۔
حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق کربلا کے گورنر نے محرم کے پہلے دس دنوں میں کربلا شہر کو قرنطینہ کردیا تھا تاکہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے اور دوسرے شہروں سے اس مقدس شہر میں زائرین کی آمد کو روک دیا تھا۔ اس بار وہ خود ماسک پہن کر امام حسین علیہ السلام کے روضۂ اقدس میں گئے اور انھوں نے دوسرے عقیدت مندوں کے ساتھ مل کر عزاداری بھی کی۔ کربلا کے گورنر نے اپنے تازہ فیصلے میں کہا ہے کہ اربعین کے ایام کے دوران پوری دنیا سے زائرین کا استقبال کیا جائے گا۔
انھوں نے کہا کہ اربعین کے موقع پر کربلا کو نہ صرف عراقی زائرین بلکہ دنیا بھر کے زائرین کے لیے بھی کھول دیا جائے گا۔ اس سے قبل مقدس شہر کربلا کو کورونا کے پھیلاؤ سے روکنے کے لیے کئي بار قرنطینہ کیا جا چکا ہے۔ عراق کے دیگر سرکاری عہدیداروں نے ابھی تک باضابطہ طور پر اربعین مارچ کے بارے میں موقف کا اعلان نہیں کیا ہے۔ ا
یرانی عہدیداروں نے بھی کہا تھا کہ اس سال اربعین مارچ کا پروگرام منسوخ کردیا گیا ہے۔ صدر روحانی نے بھی کہا کہ اس سال اربعین کے زائرین کے استقبال کے لیے عراق میں صورتحال بہتر نہیں ہے اور اس سال اربعین کی زیارت کا سفر نہیں ہوگا۔ کربلا کے گورنر کے اس اعلان کے بعد اب عراق اور ایران کے عہدیداروں کے موقف کا انتظار رہے گا۔
دریں اثنا عراق کے کچھ علاقوں میں اربعین مارچ کا آغاز ہو چکا ہے اور کچھ علاقوں سے لوگ اپنے گھروں سے آٹھ سو کلو میٹر پیدل سفر کر کے اربعین کے ایام میں کربلا پہنچنے کے لئے روانہ ہوگئے ہیں۔
مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=1707