29

علامہ اظہر کاظمی آف جھنگ کا انتقال، علامہ سید مرید حسین نقوی کی جانب سے اظہار افسوس وتعزیت

  • News cod : 17103
  • 11 می 2021 - 19:41
علامہ اظہر کاظمی آف جھنگ کا انتقال، علامہ سید مرید حسین نقوی کی جانب سے اظہار افسوس وتعزیت
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سینئیر نائب صدر حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ سید مرید حسین نقوی نے اس افسوس ناک سانحہ ارتحال پر اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ حجت الاسلام مولانا سیداظہر کاظمی کے انتقال پرملال پر انتہائی افسوس ہوا، آپ ایک بہترین استاد اور عالم دین تھے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ شمس العلوم ضلع جھنگ کے پرنسپل حجۃ لاسلام سید اظہر حسین کاظمی مختصر علالت کے بعد خالق حقیقی سے جا ملے۔

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سینئیر نائب صدر حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ سید مرید حسین نقوی نے اس افسوس ناک سانحہ ارتحال پر اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ حجت الاسلام مولانا سیداظہر کاظمی کے انتقال پرملال پر انتہائی افسوس ہوا، آپ ایک بہترین استاد اور عالم دین تھے۔

خداوندِ عالم چہاردہ معصومین ؑ کے صدقے مرحوم کو جوار آئمہ معصومینؑ میں جگہ عنایت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عنایت فرمائے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=17103