10

عزاداروں پر مقدمات کا اندراج ،ایم پی اے زہرا نقوی کی پنجاب اسمبلی میں صدائے احتجاج

  • News cod : 1725
  • 08 سپتامبر 2020 - 18:29
عزاداروں پر مقدمات کا اندراج ،ایم پی اے زہرا نقوی کی پنجاب اسمبلی میں صدائے احتجاج
حوزہ ٹائمز|مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری جنرل اور رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زہرا نقوی نے پنجاب اسمبلی میںامن وامان کی صورتحال پر جنرل ڈسکشن سیشن میں خطاب کرتے ہوئے ایوان کی توجہ عزاداران سید الشہداءکے خلاف جاری اقدامات کی جانب مبذول کروائی۔

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری جنرل اور رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زہرا نقوی نے پنجاب اسمبلی میںامن وامان کی صورتحال پر جنرل ڈسکشن سیشن میں خطاب کرتے ہوئے ایوان کی توجہ عزاداران سید الشہداءکے خلاف جاری اقدامات کی جانب مبذول کروائی۔

انہوں نے کہاکہ محرم الحرام میں عزاداروں،بانیان مجالس اور جلوس اور ذاکرین پر جھوٹے مقدمات کے اندراج باعث تشویش ہیں، جبکہ پولیس کی جانب سے ایک تین سالہ معصوم بچے پر بھی گھرمیں مجلس منعقد کرنے پر ایف آئی آر درج کردی گئی جوکہ انتہائی قابل مذمت اقدام ہے۔

زہر انقوی نے کہاکہ حکومت کو اس جانب خصوصی توجہ دینا ہوگی کہ جب آئین تمام مذاہب کو اپنی رسومات کی ادائیگی کی مکمل اجازت فراہم کرتا ہے تو مجالس وجلوس پر مقدمات کا اندراج کس قانون کے تحت کیا جارہاہے ۔

 

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=1725