پنجاب اسمبلی

14ژانویه
گورنر پنجاب نے پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری منظور کر لی

گورنر پنجاب نے پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری منظور کر لی

گورنر پنجاب نے مسلم لیگ نون کی اعلیٰ قیادت کیساتھ مشاورت کے بعد سمری پر دستخط کئے ہیں، تاہم اس کا نوٹیفکیشن وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر جاری کیا جائے گا۔ آئینی طور پر گورنر پنجاب دستخط نہ بھی کرتے تو آج رات دس بجے کے بعد اسمبلی خود بخود تحلیل ہو جانا تھی۔

10فوریه
با عفت معاشرے کی تشکیل کے لئے” حجاب ” انتہائی ضروری ہے،رکن پنجاب اسمبلی کی وفاق ٹائمز سے گفتگو

با عفت معاشرے کی تشکیل کے لئے” حجاب ” انتہائی ضروری ہے،رکن پنجاب اسمبلی کی وفاق ٹائمز سے گفتگو

سیدہ زہرا نقوی نے وفاق ٹائمز سے گفتگو میں کہاکہ انتہا پسندوں کے خلاف مسلمان لڑکی نے پوری دنیا کو یہ پیغام دیا ہے کہ مسلمان خاتون کمزور نہیں ہے، شجاعانہ طور پر علم کے حصول کے لئے اور اپنے کسی بھی وظیفے کی انجام دہی کے لئے جب وہ محجبہ ہو کر خدا پر بھروسہ کر کے باہر نکلتی ہے تو کوئی بھی انتہاء پسند اس کا کچھ بگاڑ نہیں سکتا۔

22ژانویه
پنجاب اسمبلی، یوم ولادت حضرت فاطمہ زہراؑ کو یوم خواتین کے عنوان سے منانے کی قرارداد جمع

پنجاب اسمبلی، یوم ولادت حضرت فاطمہ زہراؑ کو یوم خواتین کے عنوان سے منانے کی قرارداد جمع

قرارداد رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی نے جمع کروائی۔ انہوں نے قرارداد میں مطالبہ کیا کہ اسلام کے نام پر بننے والے ملک پاکستان میں 20 جمادی الثانی کو یوم خواتین کے طور پر منایا جائے۔

23دسامبر
تبلیغی جماعت پر پابندی غلط، لیکن ملک میں ایسے اقدامات پر خاموشی کیوں؟ ترجمان علامہ ساجد نقوی

تبلیغی جماعت پر پابندی غلط، لیکن ملک میں ایسے اقدامات پر خاموشی کیوں؟ ترجمان علامہ ساجد نقوی

ترجمان نے بے جا پابندیوں کے خاتمے، آئینی، شہری اور جمہوری آزادیوں کی بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا کہ انصاف کیلئے پُرامن احتجاج کی کال پر مجبور نہ کیا جائے، انصاف فراہم کیا جائے اور آئینی، جمہوری اور شہری حقوق بحال کیے جائیں۔

16فوریه
خواتین کے لئے دوپٹہ کے استعمال کو لازمی قرار دینے کے حوالے سے قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

خواتین کے لئے دوپٹہ کے استعمال کو لازمی قرار دینے کے حوالے سے قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

ایم پی اے سیدہ زہرا نقوی نے پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع کروائی ہے، جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی سمیت ملک بھر کے دفاتر اور دیگر کام کی جگہوں پر حجاب لازم قرار دیا جائے اور بغیر حجاب کے پنجاب اسمبلی میں خواتین کے داخلے پر پابندی عائد کی جائے۔

13فوریه
ویلنٹائن ڈے کے نام پر قوم کو غیر محسوس انداز سے مغربی ثقافت کی بھینٹ چڑھایا جارہا ہے، رکن پنجاب اسمبلی

ویلنٹائن ڈے کے نام پر قوم کو غیر محسوس انداز سے مغربی ثقافت کی بھینٹ چڑھایا جارہا ہے، رکن پنجاب اسمبلی

ممبر پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی نےکہا ہے کہ ویلنٹائن ڈے کے نام پر قوم کو غیر محسوس انداز سے مغربی ثقافت کی بھینٹ چڑھایا جا رہا ہے۔نظریہ اسلام کے نام پر وجود میں آنے والے مادر وطن میں اسلامی تعلیمات سے متصادم ایسی کسی غیر ملکی رسم یا تہذیب و ثقافت کی قطعاً گنجائش نہیں.

29ژانویه
سیدہ زہرا نقوی کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں قراردادپیش، یوم ولادت حضرت زہراؑیوم مادر کےطورپرمنانے کا مطالبہ

سیدہ زہرا نقوی کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں قراردادپیش، یوم ولادت حضرت زہراؑیوم مادر کےطورپرمنانے کا مطالبہ

تفصیلات کے مطابق رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرانقوی نے پنجاب اسمبلی میں قرار داد پیش کی ہے کہ اسلام کے نام پر بننے والے اس ملک پاکستان میں 20 جمادی الثانی یوم ولادت خاتون جنت ، دختر رسول ؐ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ کو یوم مادر کے طور پر منایا جائے۔

27اکتبر
فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور صدر میکرون کی تائید ناقابل برداشت ہے،محترمہ زہرا نقوی

فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور صدر میکرون کی تائید ناقابل برداشت ہے،محترمہ زہرا نقوی

انھوں نے کہا کسی بھی مہذب ملک اور قوم کو یہ زیب نہیں دیتا کہ دوسرے ادیان کے مقدسات کی توہین کرے فرانسیسی میگزین نے دوبارہ  آزادی اظہار رائےکی آڑ میں اس فعل قبیح کو انجام دے کر مسلمانوں کو رنجیدہ کیا ہےجس پر پوری دنیا کے مسلمان شدید احتجاج کر رہے ہیں

08سپتامبر
عزاداروں پر مقدمات کا اندراج ،ایم پی اے زہرا نقوی کی پنجاب اسمبلی میں صدائے احتجاج

عزاداروں پر مقدمات کا اندراج ،ایم پی اے زہرا نقوی کی پنجاب اسمبلی میں صدائے احتجاج

حوزہ ٹائمز|مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری جنرل اور رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زہرا نقوی نے پنجاب اسمبلی میںامن وامان کی صورتحال پر جنرل ڈسکشن سیشن میں خطاب کرتے ہوئے ایوان کی توجہ عزاداران سید الشہداءکے خلاف جاری اقدامات کی جانب مبذول کروائی۔