15

خواتین کے لئے دوپٹہ کے استعمال کو لازمی قرار دینے کے حوالے سے قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

  • News cod : 10711
  • 16 فوریه 2021 - 10:33
خواتین کے لئے دوپٹہ کے استعمال کو لازمی قرار دینے کے حوالے سے قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
ایم پی اے سیدہ زہرا نقوی نے پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع کروائی ہے، جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی سمیت ملک بھر کے دفاتر اور دیگر کام کی جگہوں پر حجاب لازم قرار دیا جائے اور بغیر حجاب کے پنجاب اسمبلی میں خواتین کے داخلے پر پابندی عائد کی جائے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی رہنما اور ایم پی اے سیدہ زہرا نقوی نے پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع کروائی ہے، جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی سمیت ملک بھر کے دفاتر اور دیگر کام کی جگہوں پر حجاب لازم قرار دیا جائے اور بغیر حجاب کے پنجاب اسمبلی میں خواتین کے داخلے پر پابندی عائد کی جائے۔ سیدہ زہرا نقوی کا قرارداد میں مزید کہنا ہے کہ پاکستان اسلامی ملک ہے، جسے کلمہ طیبہ کی بنیاد پر حاصل کیا گیا ہے، پاکستان میں اسلامی قوانین کے تحت ہی قانون سازی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ حجاب خواتین کے وقار میں اضافے کا باعث ہے، اس کے اطلاق سے خواتین میں اعتماد پیدا ہوگا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=10711