6

فلسطینی عوام کا قیام اسلامی تہذیب کی نوید سنا رہا ہے، آیت اللہ مدرسی

  • News cod : 17370
  • 16 می 2021 - 12:31
فلسطینی عوام کا قیام اسلامی تہذیب کی نوید سنا رہا ہے، آیت اللہ مدرسی
کربلائے معلیٰ کے برجستہ عالم دین آیت اللہ سید محمد تقی مدرسی نے اپنے ہفتہ وار لیکچر میں فلسطینی عوام کی تحریک اور قیام کے بارے میں کہا کہ قابض و غاصب صہیونی حکومت کے مقابلے میں فلسطینی عوام کے قیام نے ثابت کر دیا کہ امت مسلمہ آج بھی اللہ تعالیٰ سے کئے گئے عہدو پیمان کی پابند ہے اور ہر روز دنیا کے کسی نہ کسی گوشے میں بیدار ہونے والے انقلابی جذبے سے اس اسلامی تہذیب کی نوید ملتی ہے جس کا شدت سے انتظار ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، کربلائے معلیٰ کے برجستہ عالم دین آیت اللہ سید محمد تقی مدرسی نے اپنے ہفتہ وار لیکچر میں فلسطینی عوام کی تحریک اور قیام کے بارے میں کہا کہ قابض و غاصب صہیونی حکومت کے مقابلے میں فلسطینی عوام کے قیام نے ثابت کر دیا کہ امت مسلمہ آج بھی اللہ تعالیٰ سے کئے گئے عہدو پیمان کی پابند ہے اور ہر روز دنیا کے کسی نہ کسی گوشے میں بیدار ہونے والے انقلابی جذبے سے اس اسلامی تہذیب کی نوید ملتی ہے جس کا شدت سے انتظار ہے۔

انہوں نے کہا کہ رسالت الٰہی سے دوری کے نتیجے میں بشریت کو بہت ساری مشکلات کا سامنا رہا ہے اور اس وقت پوری دنیا کا مادی تہذیبوں پر سے اعتماد اٹھ چکا ہے ، کیونکہ مادہ پرستی کی سوچ اور جابرانہ معاشرتی درجہ بندی سے وجود پانے والی بے ضابطگیوں ، موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز اور کورونا بحران کی ایجاد نے دنیا پر ظاہر کر دیا کہ ایک اعلیٰ و ارفع الٰہی تہذیب کی ضرورت ہے جو ان شاء اللہ اسلامی تہذیب کی صورت میں جلوہ گر ہوگی۔واضح رہے کہ یہ تہذیب صرف اور صرف مسلمانوں کے لئے نہیں، بلکہ یہ آسمانی اقدار کی مظہر ایک الٰہی تہذیب ہوگی جس میں تمام انسانوں کی ضروریات کا حل موجود ہوگا۔
آیت اللہ مدرسی نے مزید کہا کہ اسلامی تہذیب کی مستحکم بنیادیں ایمان اور تقویٰ پر ہوں گی جس کے ذریعے دنیا کی اصلاح ہوگی اور اس میں نئی زندگی کی روح پھونکی جائے گی۔ یقینااس تعمیر و ترقی اور خدمت خلق کا تعلق صرف مادی نقطہ نظر سے نہ ہوگا، بلکہ دینی نقطہ نظر سے بھی ہوگا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=17370