وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، ارجنٹائن کا ایک تاجر گزشتہ تین برسوں سے اسلامی جمہوریہ ایران میں تجارت کی غرض سے مقیم تھا۔ اسی دوران وہ ایران کی تہذیب و ثقافت اور مذہبی و دینی رسومات سے روشناس ہونے کے ساتھ ساتھ دین اسلام سے بھی آشنا ہوا۔ آخر کار اس نے اپنے مطالعے کے نتیجے میں عیسائیت کو چھوڑ کر دین اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
نومسلم ارجنٹائنی تاجرنے بتایا کہ میں نے پہلی بار اسلامی مرکز ارجنٹائن کے سربراہ کے ساتھ مشہد مقدس کا سفر کیا۔ امام رضا علیہ السلام کے روضے کے نورانی گنبد ، حرم کی معنوی فضا اور نورانیت کو دیکھ کر مجھ پر ایسی کیفیت طاری ہوئی جو لفظوں میں بیان نہیں ہو سکتی۔ اس کا کہنا تھا کہ اس کیفیت نے اسلام قبول کرنے کے میرے عزم و ارادے کو مزید مستحکم کیا۔












