9

شیعہ علماکونسل کااسرائیلی جارحیت کیخلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان

  • News cod : 17522
  • 18 می 2021 - 23:47
شیعہ علماکونسل کااسرائیلی جارحیت کیخلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان
شیعہ علماءکونسل پاکستان نے فلسطینی بے گناہ بچوں ،عورتوں ،بزرگوں، نوجوان شہریوں کے قتل عام، نسل کشی ،بے پناہ مظالم اورتباہی و بربادی کےخلاف 21مئی2021ءبروز جمعة المبارک کو ملک گیر یومِ احتجاج منانے کا اعلان کیا ہے

 

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علماءکونسل پاکستان نے قائدملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر غاصب و ظالم اسرائیل کی جانب سے فلسطینی بے گناہ بچوں ،عورتوں ،بزرگوں، نوجوان شہریوں کے قتل عام، نسل کشی ،بے پناہ مظالم اورتباہی و بربادی کےخلاف 21مئی2021ءبروز جمعة المبارک کو ملک گیر یومِ احتجاج منانے کا اعلان کیا ہے اور کہاہے کہ بعد ازنمازجمعہ ملک گیر احتجاج میں شریک ہوکر مظلومین و مستضعفین سے اظہار یکجہتی کر کے بیداری کا ثبوت دیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=17522