25

سامراج سے نجات کا واحد راستہ اتحاد امت ہے، علامہ عارف واحدی

  • News cod : 17841
  • 25 می 2021 - 17:54
سامراج سے نجات کا واحد راستہ اتحاد امت ہے، علامہ عارف واحدی
علامہ عارف واحدی کی رہائشگاہ پر ملی یکجہتی کونسل کے راہنماؤں کی مشاورتی میٹنگ میں سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ ،ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ عارف واحدی اور ڈپٹی سیکریٹری جنرل ثاقب اکبر موجود تھے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، علامہ عارف واحدی کی رہائشگاہ پر ملی یکجہتی کونسل کے راہنماؤں کی مشاورتی میٹنگ میں سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ ،ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ عارف واحدی اور ڈپٹی سیکریٹری جنرل ثاقب اکبر موجود تھے۔

ملی یکجہتی کونسل کو مزید فعال کرنے اور وسعت دینے اور ملک کے اندر اور باہر امت کو درپیش مشکلات و مسائل اور انکے حل پر تفصیلی گفتگو ہوئی، فلسطین، کشمیر و اسرائیل جارحیت پر بھی گفتگو و مشورہ کیا گیا۔ ساتھ ہی امت کو مل کر مشکلات کا حل کرنے پر زور دیا گیا۔ امت کی مشکلات کا حل اور سامراج سے نجات کا واحد راستہ اتحاد امت میں مضمر ہے قرار دیا گیا۔

ملی یکجہتی کونسل گلگت بلتستان کے صدر علامہ شیخ مرزا علی بھی آخر میں میں شریک ہوئے اور گذشتہ ہفتہ گلگت میں فرقہ واریت کی نئی لہر پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے ساتھ ہی وہاں کونسل کے کردار کو لائق تحسین قرار دیتے ہوئے کونسل کے صدر اور ان کے ساتھیوں کے کردار کو سراہا گیا اور اس خطے میں اتحاد بین المسلمین کو مزید بہتر بنانے پر زور دیا گیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=17841