25

جڑانوالہ، دو نمازیوں کو شہید کرنیوالا دہشتگرد گرفتار

  • News cod : 17923
  • 27 می 2021 - 18:58
جڑانوالہ، دو نمازیوں کو شہید کرنیوالا دہشتگرد گرفتار
اذان فجر کے بعد ملزم اللہ یار نے مسجد بضعتِ رسول(ص) میں گھس کر موذن ماسٹر اللہ دتہ اور نمازی امیر علی ملنگ کو شہید کر دیا تھا۔ ملزم اللہ یار نے قبل ازیں مدرسہ امینیہ میں اعلان کیا تھا کہ وہ جنت میں جا رہا ہے، جس نے ملنا ہے مل لے۔ ذرائع کے مطابق مدرسے سے قتل میں استعمال ہونیوالا آہنی راڈ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ کے چک نمبر 376 (گ ب) میں مسجد بضعتِ رسول (ص) میں اذان فجر کے بعد موذن ماسٹر اللہ دتہ اور نمازی امیر علی ملنگ کو شہید کرنے والے کالعدم سپاہ صحابہ کے مقامی رہنما ملزم اللہ یار کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس نے واقعہ کا مقدمہ بھی درج کر لیا ہے جبکہ گرفتار ملزم سے تفتیش جاری ہے۔ یاد رہے کہ صبح اذان فجر کے بعد ملزم اللہ یار نے مسجد بضعتِ رسول(ص) میں گھس کر موذن ماسٹر اللہ دتہ اور نمازی امیر علی ملنگ کو شہید کر دیا تھا۔ ملزم اللہ یار نے قبل ازیں مدرسہ امینیہ میں اعلان کیا تھا کہ وہ جنت میں جا رہا ہے، جس نے ملنا ہے مل لے۔ ذرائع کے مطابق مدرسے سے قتل میں استعمال ہونیوالا آہنی راڈ بھی برآمد کر لیا گیا ہے جس کو پولیس نے بطور آلہ قتل محفوظ کر لیا ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=17923