8

مسجد کوفہ میں علامہ سیدعبد الامیرالحکیم کے لئے منعقدہ مجلس ترحیم میں آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر نجفی کی شرکت+تصاویر

  • News cod : 18010
  • 29 می 2021 - 12:28
مسجد کوفہ میں علامہ سیدعبد الامیرالحکیم کے لئے منعقدہ مجلس ترحیم میں آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر نجفی کی شرکت+تصاویر
آیت اللہ حافظ بشیر نجفی اپنے فرزند حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی کے ہمراہ مسجد کوفہ المعظم، محراب مقدس اورقبور مطہرہ حضرت مسلم بن عقیلؑ، حضرت ہانیؑ بن عروہ و حضرت مختارؓ کی زیارت سے بھی مشرف ہوئے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی نے افاضل حوزہ علمیہ کے ہمراہ مسجد کوفہ میں حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ سیدعبد الامیرالحکیم طاب ثراہ کی روح پُرفتوح کے ایصال ثواب کی خاطر منعقدہ مجلس عزا میں شرکت کی اورمرحوم کی رحلت پرخاندان حکیم، انکے پسماندگان اور شاگردوں کی خدمت میں تعزیت پیش کرتےہوئےبارگاہ ایزدی میں دعا کی کہ خدا انہیں جنت میں ان کےاجداد کے ہمراہ محشورکرے اور اپنی رحمت سے انہیں فیضیاب کرے۔

آیت اللہ حافظ بشیر نجفی اپنے فرزند حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی کے ہمراہ مسجد کوفہ المعظم، محراب مقدس اورقبور مطہرہ حضرت مسلم بن عقیلؑ، حضرت ہانیؑ بن عروہ و حضرت مختارؓ کی زیارت سے بھی مشرف ہوئے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=18010