22

علامہ افتخار نقوی کی آیت حافظ ریاض نجفی سے ملاقات/تعلیمی نصاب کے حوالے سے گفتگو

  • News cod : 18044
  • 29 می 2021 - 17:56
علامہ افتخار نقوی کی آیت حافظ ریاض نجفی سے ملاقات/تعلیمی نصاب کے حوالے سے گفتگو
اسلامی نظریاتی کونسل کے ممبر اور جامعہ امام خمینی ماڑی انڈس میانوالی کے سربراہ علامہ سید افتخار حسین نقوی نے وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی سے حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر لاہور میں ملاقات کی۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی نظریاتی کونسل کے ممبر اور جامعہ امام خمینی ماڑی انڈس میانوالی کے سربراہ علامہ سید افتخار حسین نقوی نے وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی سے حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر لاہور میں ملاقات کی۔

اس ملاقات میں علامہ افتخار نقوی نے اسلامی نظریاتی کونسل میں اپنی 9 سالہ فقہی اور سیاسی فعالیتوں کی رپورٹ پیش کی.

تفصیلات کے مطابق اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے متنازعہ تعلیمی نصاب سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا.

اس ملاقات میں وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر علامہ سید مرید حسین نقوی اور جنرل سیکرٹری علامہ محمد افضل حیدری اور بورڈ آف ٹرسٹیز مدینۃ العلم کے رکن سید مہدی حسن نقوی موجود تھے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=18044