20

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی عراق میں امیر المؤمنین حضرت علیؑ کے روضہ اقدس پر حاضری+تصاویر

  • News cod : 18139
  • 31 می 2021 - 13:09
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی عراق میں امیر المؤمنین حضرت علیؑ کے روضہ اقدس پر حاضری+تصاویر
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے حرم حضرت علی علیہ السلام کی زیارت کا شرف حاصل کیا۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے حرم حضرت علی علیہ السلام کی زیارت کا شرف حاصل کیا۔

وزیر خارجہ نے حرم حضرت علی علیہ السلام میں نوافل ادا کئے.

وزیر خارجہ نے ملکی سلامتی و خوشحالی، اتحاد بین المسلمین، اور کرونا وبا سے نجات کیلیے دعائیں کیں۔ وزیر خارجہ مسجد کوفہ گئے اور تاریخی و مقدس مقامات کی زیارات کیں

وزیر خارجہ نے حضرت مسلم بن عقیل (ع) اور حضرت ہانی بن عروہ (ع) کے مزارات پر بھی حاضری دی اور عقیدت کا نذرانہ پیش کیا.

نجف اور کوفہ میں زیارات مقدسہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وزیر خارجہ کربلا روانہ ہو گئے.

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=18139