6

آیت اللہ حافظ ریاض نجفی سے علامہ عارف واحدی کی ملاقات

  • News cod : 18167
  • 01 ژوئن 2021 - 23:54
آیت اللہ حافظ ریاض نجفی سے علامہ عارف واحدی کی ملاقات
جامعہ المنتظر کے سربراہ اور وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی سے علامہ عارف حسین واحدی نے جامعہ المنتظر لاہور میں ملاقات کی۔ علامہ عارف واحدی نے آیت اللہ سید ریاض حسین نجفی سے ان کی ہمشیرہ اور بھانجی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا اور مرحومین کی بلندی درجات کیلئے فاتحہ خوانی کی۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ المنتظر کے سربراہ اور وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی سے علامہ عارف حسین واحدی نے جامعہ المنتظر لاہور میں ملاقات کی۔ علامہ عارف واحدی نے آیت اللہ سید ریاض حسین نجفی سے ان کی ہمشیرہ اور بھانجی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا اور مرحومین کی بلندی درجات کیلئے فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر دونوں رہنماوں نے ملی و مذہبی امور پر بھی مشاورت کی۔ ملاقات میں دینی مدارس کے امتحانات، یکساں قومی نصاب پر تحفظات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماوں نے صوبے میں عزاداروں کیخلاف درج ہونیوالے بلاجواز مقدمات پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=18167