11

آیت اللہ حافظ بشیر نجفی اور آیت اللہ فیاض کی ملاقات

  • News cod : 18444
  • 09 ژوئن 2021 - 14:57
آیت اللہ حافظ بشیر نجفی اور آیت اللہ فیاض کی ملاقات
نجف اشرف کے دونوں مراجع نے اپنی اس ملاقات میں امت مسلمہ کی فلاح و بہبود، وباء وبلاء سے انکی حفاظت اور مریضوں کی شفایابی کےلئے بارگاہ ایزدی میں دعائیں کی۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ حافظ بشیرحسین نجفی حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ اسحاق الفیاض سے ملاقات اور ان کی عیادت کے لئے ان کی رہائش گاہ پر تشریف لےگئے۔
انہوں نے آیت اللہ الفیاض کی صحت و عافیت کےلئے بارگاہ الہی میں دعا کی اور سفر علاج سے بخیر و عافیت عراق واپس پہنچنے پر خدا کا شکر ادا کیا۔

نجف اشرف کے دونوں مراجع نے اپنی اس ملاقات میں امت مسلمہ کی فلاح و بہبود، وباء وبلاء سے انکی حفاظت اور مریضوں کی شفایابی کےلئے بارگاہ ایزدی میں دعائیں کی۔

واضح رہے کہ حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ اسحاق الفیاض علاج کےلئے عراق سے باہر سفر پر تھے عراق واپسی پر حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ حافظ بشیرحسین نجفی انکی رہائش گاہ پر احوال پرسی کے لئے تشریف لےگئےتھے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=18444