1

اگر اسرائیل کے ساتھ دوبارہ جنگ کا آغاز ہوا تو ایشیا کا نقشہ بدل جائے گا، رہنما تحریک حماس

  • News cod : 18487
  • 10 ژوئن 2021 - 17:15
اگر اسرائیل کے ساتھ دوبارہ جنگ کا آغاز ہوا تو ایشیا کا نقشہ بدل جائے گا، رہنما تحریک حماس
غزہ میں حماس اسلامی مزاحمتی تحریک کے رہنما یحییٰ سنوار نے کہا کہ مقاومت نے ثابت کردیا کہ مسجد اقصی کے محافظ زندہ ہیں اور غاصب صہیونیوں کے مسجد اقصی کو نشانہ بنائے جانے والے منصوبوں کو ناکام بنایا۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، غزہ میں حماس اسلامی مزاحمتی تحریک کے رہنما یحییٰ سنوار نے کہا کہ مقاومت نے ثابت کردیا کہ مسجد اقصی کے محافظ زندہ ہیں اور غاصب صہیونیوں کے مسجد اقصی کو نشانہ بنائے جانے والے منصوبوں کو ناکام بنایا۔

انہوں نے رائٹرز اور یونیورسٹی کے طلباء سے ایک ملاقات میں یہ بیان کرتے ہوئے کہ اگر اسرائیل کے ساتھ دوبارہ جنگ کا آغاز ہوا تو ایشیا کا نقشہ بدل جائے گا ، مزید کہا کہ حالیہ جنگوں میں مقاومت نے اپنی 50فیصد طاقت کا استعمال کیا جبکہ غاصب صہیونی مکڑی کے جالے سے بھی کمزور اور ناتواں ہیں۔

حماس اسلامی مزاحمتی تحریک کے رہنما نے کہا کہ فلسطینی آزادی موومنٹ،جوانوں،سرگرم گروہوں،تحریک حماس اور جہاد اسلامی کی طرح جنگ اور صلح میں فیصلہ کن اقدامات کرنے والی تنظیموں سمیت قومی اور ملی طاقت کے بغیر کوئی حیثیت نہیں رکھتی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=18487