9

مغربی دنیا میں نفرت اور انتہا پسندی پھیلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا مطالبہ، وزیراعظم

  • News cod : 18545
  • 13 ژوئن 2021 - 16:43
مغربی دنیا میں نفرت اور انتہا پسندی پھیلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا مطالبہ، وزیراعظم
وزیر اعظم عمران خان نے کینیڈین براڈ کاسٹنگ کارپوریشن سی بی سی سے نشر ہونے والے ایک انٹرویو کہا ہے کہ کینیڈا کے صوبے انٹاریو کے شہر لندن کے واقعے سے پورا پاکستان متاثر ہوا ہے جس میں ایک پورے مسلم پاکستانی خاندان کو ختم کر دیا گیا۔

وفاق ٹائمز|وزیر اعظم عمران خان نے کینیڈین براڈ کاسٹنگ کارپوریشن سی بی سی سے نشر ہونے والے ایک انٹرویو کہا ہے کہ کینیڈا کے صوبے انٹاریو کے شہر لندن کے واقعے سے پورا پاکستان متاثر ہوا ہے جس میں ایک پورے مسلم پاکستانی خاندان کو ختم کر دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک میں انتہا پسندی اور اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے واقعات اس امر کے متقاضی ہیں کہ عالمی رہنما اس مسئلے کو سنجیدگی سے لیں اور اس کی روک تھام کے لئے سخت اقدامات کریں ۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ نفرت پھیلانے والی ویب سائٹوں کے خلاف بین الاقوامی سطح پر سخت کارروائی کی ضرورت ہے ۔
پاکستان کے وزیر اعظم نے کہا کہ اظہار رائے کی حد وہاں تک ہے جہاں دوسرے انسان اس سے مجروح نہ ہوں ۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=18545