5

رہبر معظم نے کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لے لی

  • News cod : 18986
  • 25 ژوئن 2021 - 15:35
رہبر معظم نے کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لے لی
قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے آج 25 جون بروز جمعہ ایران میں تیار کی گئی کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لے لی ہے۔

وفاق ٹائمز ، رہبر معظم  کے دفتری ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ رہبر معظم  نے ایرانی سائنسدانوں کی تیار کردہ ’کوو ایران برکت‘ نامی کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لے لی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل رہبر معظم  نے یہ اعلان کیا تھا کہ وہ دو شرطوں کے ساتھ کورونا ویکسین لگوائیں گے؛ کسی قسم کی ترجیحی بنیادوں کے بغیر باری آنے پر ہی انہیں ویکسین دی جائے اور دوسرے یہ کہ انہیں ایران ویکسین دی جائے۔

کچھ عرصے قبل جب ۸۰ سال سے زائد عمر کے افراد کے ویکسینیشن کا عمل شروع ہوا تو اُس وقت رہبر معظم نے غیر ملکی ویکسین لینے سے پرہیز کرتے ہوئے ایرانی ویکسین کی تیاری کا انتظار کیا۔ اب جب کہ ایران کے نوجوان سائنسدانوں نے ’کوو ایران برکت‘ نامی ویکسین تیار کر لی ہے اور اسے وزارت صحت کی تائید حاصل ہو چکی ہے، رہبر معظم نے مذکورہ ویکسین کی پہلی ڈوز لے لی ہے۔

اس موقع پر ایران کے وزیر صحت ڈاکٹر سعید نمکی اور امام خمینی سے موسوم فلاحی و تحقیقاتی ادارے (Executive Headquarters of Imam’s Directive) کے سربراہ محمد مخبر بھی موجود تھے۔ ’کوو ایران برکت‘ نامی کورونا ویکسین مذکورہ ادارے سے وابستہ ’برکت‘ فاؤنڈیشن نے تیار کی ہے جسکی پہلی ٹرائل ڈوز کو محمد مخبر نے اپنی بیٹی پر آزمایا تھا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=18986