13

لبنانی فوج کے طاقتور ہونے سے امریکا خوفزدہ ہے، سید حسن نصر اللہ

  • News cod : 19037
  • 26 ژوئن 2021 - 12:10
لبنانی فوج کے طاقتور ہونے سے امریکا خوفزدہ ہے، سید حسن نصر اللہ
حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے کہا ہے کہ مزاحتمی محاذ کے میڈیا کے خلاف امریکی اقدامات نے آزادی اور آزادی بیان (فریڈم آف ایکسپریشن) کے اس کے نعرے کے جھوٹ کو ثابت کر دیا ہے۔

وفاق ٹائمز|حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے کہا ہے کہ مزاحتمی محاذ کے میڈیا کے خلاف امریکی اقدامات نے آزادی اور آزادی بیان (فریڈم آف ایکسپریشن) کے اس کے نعرے کے جھوٹ کو ثابت کر دیا ہے۔

سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ مزاحمتی محاذ کی وب سائٹوں کو بلاک کرنے کا امریکی اقدام، امریکی حکومت کے دعوؤں کے کھوکھلا ہونے کا ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ مزاحمتی محاذ کی وب سائٹوں کو محدود کرنا، کوئی اتفاقی واقعہ نہیں ہے کیونکہ ان سائٹوں نے “قدس کی تلوار” نامی آپریشن میں فلسطینی قوم کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور صیہونی دشمن و تکفیری دہشت گردوں کے خلاف موقف اختیار کیا اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ ان میں سے کچھ سائٹیں مذہبی ہیں جن کا سیاست سے کوئی واسطہ نہیں ہے۔

حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ ہم لبنانی فوج کو ملک کی حقیقی سیکورٹی، استحکام و اتحاد کی ضمانت مانتے ہيں۔ ہماری ثقافت میں فوج، اس سنہری مثلث کا اہم حصہ ہے جو قوم، مزاحمت اور فوج پر مبنی ہے۔

سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ لبنانی فوج کے طاقتور ہونے کے راستے میں سب سے بڑی رکاوٹ امریکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا ہی ہے جو علاقائی ممالک سمیت دنیا کے دوسرے ممالک کی مدد کو لبنانی فوج تک پہنچنے میں رکاوٹ بنا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کو اس بات کا خوف ہے کہ کہیں لبنان کی فوج اتنی طاقتور نہ ہو جائے کہ اسرائیل کے خلاف ڈٹ جائے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=19037