9

وفاق المدارس الشیعہ کی جانب سے مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق سکندر کے انتقال پر اظہار تعزیت

  • News cod : 19235
  • 01 جولای 2021 - 16:29
وفاق المدارس الشیعہ کی جانب سے مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق سکندر کے انتقال پر اظہار تعزیت
مولانا عبدالرزاق سکندر کی اچانک رحلت پر ان کے سوگوارخاندان، شاگردوں، عقیدتمندوں اور وفاق المدارس العربیہ کے اراکین کی خدمت میں تسلیت و تعزیت پیش کی گئی ہے

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے مرکزی صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی، نائب صدرعلامہ مرید حسین نقوی اور سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نے اتحاد تنظیمات مدارس اور وفاق المدارس العربیہ کے سربراہ مولانا عبدالرزاق سکندر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم کی طویل عرصہ پر محیط علمی دینی مذہبی تنظیمی اور فلاحی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

مولانا عبد الرزاق سکندر مرحوم کے فرزند مولانا ڈاکٹر سعید سکندر کے نام تعزیتی مراسلے میں حافظ ریاض نجفی نے کہا کہ تنظیمات مدارس کی وحدت ان کے والد مرحوم کی پر تاثیر شخصیت کی مرہون منت تھی۔ ان کا خلا محسوس کیا جاتا رہے گا۔ سوگوار خاندان علمائے، مرحوم کے شاگردان اور عقیدت مندوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے وفاق المدارس الشیعہ کے سربراہ نے امید ظاہر کی کہ مولانا عبدالرزاق سکندرکے صاحبزادے مولانا سعیدسکندر مدارس اور مسالک کی وحدت کے لیے اپنے مرحوم والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے مذہبی ہم آہنگی کی فضا بہتر بنانے میں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے ۔کیونکہ وطن عزیز میں دینی قوتوں اور مدارس کی وحدت کی موجودہ حالات میں بہت زیادہ ضرورت ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=19235