8

خطے میں اسرائیل کی کوئی جگہ نہیں اور اس کا مستقبل تاریک ہے: ایران

  • News cod : 19273
  • 03 جولای 2021 - 13:23
خطے میں اسرائیل کی کوئی جگہ نہیں اور اس کا مستقبل تاریک ہے: ایران
سلامی مزاحمت کے ہاتھوں اسرائیل کی مسلسل شکست کے باوجود امارات اور بحرین نے اسرائیل کی غاصب اور فلسطینی بچوں کی قاتل حکومت کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم کئے ہیں

وفاق ٹائمز، اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے بین الاقوامی امور کے مشیر حسین امیر عبداللہیان نے اپنے ایک ٹوئیٹر بیان میں اسرائیل کے ساتھ متحدہ عرب امارات اور بحرین کے سفارتی تعلقات قائم کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور بحرین کے حکمرانوں نے اپنا مقدر صہیونیوں کے ساتھ منسلک کرلیا ہے۔

امیر عبداللہیان نے کہا کہ اسلامی مزاحمت کے ہاتھوں اسرائیل کی مسلسل شکست کے باوجود امارات اور بحرین نے اسرائیل کی غاصب اور فلسطینی بچوں کی قاتل حکومت کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم کئے ہیں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ امارات اور بحرین کے حکام کو خطے کے حالات کا صحیح ادراک نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ خطے میں اسرائیل کی کوئی جگہ نہیں اور اسرائیل کا مستقبل تاریک ہے۔ غاصب صہیونی حکومت نے یہودیوں کو بھی یرغمال بنا رکھا ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=19273