6

وزیر اعظم کے سابق معاون خصوصی زلفی بخاری کی آیت اللہ العظمی حافظ بشیر نجفی سے ملاقات

  • News cod : 19327
  • 06 جولای 2021 - 12:21
وزیر اعظم کے سابق معاون خصوصی زلفی بخاری کی آیت اللہ العظمی حافظ بشیر نجفی سے ملاقات
وزیر اعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی سید ذوالفقار عباس بخاری نے اپنے وفد سمیت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی سے ان کے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، وزیر اعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی سید ذوالفقار عباس بخاری نے اپنے وفد سمیت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی سے ان کے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی۔

اس ملاقات میں آیت اللہ حافظ بشیر نجفی نے مہمانان گرامی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ عراق اور پاکستان کے درمیان باہمی تعلقات کو فروغ دیا جائے تاکہ دونوں ملکوں کے تعلقات وہاں کی عوام کی مصلحتوں کو مد نظر رکھتےہوئے مزید بہتر سے بہتر ہو سکیں۔ اس کے لیے مشترک کوششیں کرنی چاہیئں اور اس طرح عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھنا فریضہ ہے۔

انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مزید بہتر کرنے پر تاکید فرماتےہوئے کہا کہ اس سےدونوں ملکوں کی اقتصاد اورتجارت کو فروغ ملےگا اور یہ دونوں ملکوں کی عوام کے حق کےلئےضروری ہے۔

اس ملاقات میں آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر نجفی نے مزید کہاکہ حکومتی عہدیداروں اور ذمہ داروں کو یہ پتہ ہونا چاہئے کہ ان کا منصب عوام کی خدمت کے لیے ہے اور انکی امانت ہے۔

ملاقات میں زلفی بخاری نے موجودہ حکومت کی طرف سے زائرین کے لیے مستقبل قریب میں فراہم کی جانے والی سہولیات کو تفصیل سے بیان کیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=19327