7

آیت اللہ رئیسی کی کامیابی اسلامی جمہوریہ کے نظام کی سرفرازی کا باعث ہوئی ہے۔ سید محمد حسن نقوی

  • News cod : 19376
  • 09 جولای 2021 - 12:12
آیت اللہ رئیسی کی کامیابی اسلامی جمہوریہ کے نظام کی سرفرازی کا باعث ہوئی ہے۔ سید محمد حسن نقوی
صدارتی انتخابات میں آپ کی بھاری اکثریت سے کامیابی اسلامی جمہوریہ کے نظام کی سرفرازی کا باعث ہوئی ہے۔ اقتصادی، سیاسی اور معاشی شعبوں سمیت بدعنوانی اور رشوت کے خلاف آپ کی پیش کردہ تجاویز قوم کی حوصلہ افزائی کا سبب بنی اسی لئے پوری قوم نے آپ پر اعتماد کیا۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ،موسسہ و حوزہ علمیہ امام المنتظر ؑ قم کے مدیر حجۃ الاسلام و المسلمین سید محمد حسن نقوی نے اپنے بیان کے ذریعے حجۃ الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی کو مبارک باد دی۔
ان کے پیغام کا مکمل متن یوں ہے:
حضرت حجۃ الاسلام والمسلمین جناب سید ابراہیم رئیسی !
صدارتی انتخابات میں آپ کی بھاری اکثریت سے کامیابی اسلامی جمہوریہ کے نظام کی سرفرازی کا باعث ہوئی ہے۔ اقتصادی، سیاسی اور معاشی شعبوں سمیت بدعنوانی اور رشوت کے خلاف آپ کی پیش کردہ تجاویز قوم کی حوصلہ افزائی کا سبب بنی اسی لئے پوری قوم نے آپ پر اعتماد کیا۔ میرے والد محترم حجۃ الاسلام والمسلمین قاضی سید نیاز حسین نقوی مرحوم کو ،جو اپنے عہدہ قضاوت کے ابتدائی ایام میں صوبہ ہمدان میں آپ کے ساتھی رہے، آپ سے دلی عقیدت تھی، اسی طرح ہمیں بھی ، لہٰذا ہم آپ کو ایرانی قوم کے جمہوری صدر منتخب ہونے پر ہدیہ تبریک و تہنیت پیش کرتے ہیں۔ دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ آپ کو رہبر معظم حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی سربراہی میں اس ذمہ داری کو بہتر انداز میں ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
سید محمد حسن نقوی
مدیر موسسہ و مدرسہ امام المنتظر قم

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=19376