17

ایرانی منتخب صدر کی قم میں مجتہدین سے ملاقات، عوام کی امنگوں پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے

  • News cod : 19442
  • 10 جولای 2021 - 13:33
ایرانی منتخب صدر کی قم میں مجتہدین سے ملاقات، عوام کی امنگوں پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے
اطلاعات کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے نئے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی آج قم کے ایک روزہ دورے پر ہیں جہاں انھوں نے قم میں مراجع عظام آیت اللہ نوری ہمدانی، آیت اللہ سبحانی ، آیت اللہ علوی گرگانی اور بعض دیگر آیات عظام سے ملاقات اور گفتگو کی ۔ ایران کے نئے صدر نے آیت اللہ سبحانی کے ساتھ ملاقات میں ایران کی اندرونی توانائیوں اور صلاحیتوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہم ملک کی موجودہ صورتحال کو اندرونی توانائیوں کے ذریعہ عوام کے مفادات میں بدل سکتے ہیں۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے نو منتخب صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ ہم ملک کی موجودہ مشکلات کو اندرونی توانائیوں کے ذریعہ عوام کے مفادات میں بدل سکتے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے نئے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی آج قم کے ایک روزہ دورے پر ہیں جہاں انھوں نے قم میں مراجع عظام آیت اللہ نوری ہمدانی، آیت اللہ سبحانی ، آیت اللہ علوی گرگانی اور بعض دیگر آیات عظام سے ملاقات اور گفتگو کی ۔ ایران کے نئے صدر نے آیت اللہ سبحانی کے ساتھ ملاقات میں ایران کی اندرونی توانائیوں اور صلاحیتوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہم ملک کی موجودہ صورتحال کو اندرونی توانائیوں کے ذریعہ عوام کے مفادات میں بدل سکتے ہیں۔

حضرت آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی نے شہر قم میں مدرسہ عالی امام کاظم (علیہ السلام) میں منتخب ایرانی صدر حجت الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے لوگوں کے معاشرتی مسائل کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: لوگ موجودہ معاشی صورتحال سے ناراض ہیں۔ موجودہ صورتحال کے اسباب جاننے کے بعد اس کی اصلاح ہونی چاہئے۔

اس مرجع تقلید نے کہا: یہ تصور غلط ہے کہ موجودہ صورتحال کی اصلاح ممکن نہیں ہے۔

انہوں نے کہا: یہ صورتحال قابل اصلاح ہے جیسا کہ اس جیسے بعض دیگر مسائل میں خیال کیا جارہا تھا کہ ان کی اصلاح ممکن نہیں لیکن وہ مسائل بھی سلجھ گئے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=19442