آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی

28اکتبر
امامزادہ شاہ چراغ پر دہشتگردانہ حملے کے منصوبہ سازوں کو عبرتناک جواب دینگے، آیت اللہ رئیسی

امامزادہ شاہ چراغ پر دہشتگردانہ حملے کے منصوبہ سازوں کو عبرتناک جواب دینگے، آیت اللہ رئیسی

اپنے تعزیتی پیغام میں ایران کے صدر نے کہا کہ ایرانی قوم کی مظلومیت اور طاقت کی صدا اس بار حضرت احمد بن موسیٰ علیہ السلام کے روضہ مبارک میں گونجی اور انقلاب اسلامی ایران کے دشمنوں کے جرائم کی سیاہ فہرست میں ایک اور جرم کا اضافہ ہوا۔

23مارس
ایران کے صدر کی پاکستان کے قومی دن کی مناسبت سے مبارکباد

ایران کے صدر کی پاکستان کے قومی دن کی مناسبت سے مبارکباد

ایرانی صدر رئيسی نے صدر عارف علوی کے نام اپنے پیغام میں دونوں ممالک کے مضبوط اور مستحکم تعلقات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر تاکید کی۔

05آگوست
صادق سنجرانی کی نومنتخب ایرانی صدر سے ملاقات

صادق سنجرانی کی نومنتخب ایرانی صدر سے ملاقات

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے نومنتخب ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی سے تہران میں ملاقات کی، دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور معاشی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

04آگوست
چیئرمینْ سینیٹ کے پہلے مشہد مقدس پھر تہران کا دورہ کریں گے

چیئرمینْ سینیٹ کے پہلے مشہد مقدس پھر تہران کا دورہ کریں گے

چیئرمین محمد صادق سنجرانی وزیر اعظم عمران خان کے نمائندے کی حیثیت سے ایران کے نئے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے آج ایران پہنچیں گے۔

14جولای
ایران کے نئے صدر آیت اللہ رئيسی کی آیت اللہ العظمی جوادی آملی سے ملاقات

ایران کے نئے صدر آیت اللہ رئيسی کی آیت اللہ العظمی جوادی آملی سے ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے نئے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے آیت اللہ العظمی عبداللہ جوادی آملی کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی۔

10جولای
ایرانی منتخب صدر کی قم میں مجتہدین سے ملاقات، عوام کی امنگوں پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے

ایرانی منتخب صدر کی قم میں مجتہدین سے ملاقات، عوام کی امنگوں پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے

اطلاعات کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے نئے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی آج قم کے ایک روزہ دورے پر ہیں جہاں انھوں نے قم میں مراجع عظام آیت اللہ نوری ہمدانی، آیت اللہ سبحانی ، آیت اللہ علوی گرگانی اور بعض دیگر آیات عظام سے ملاقات اور گفتگو کی ۔ ایران کے نئے صدر نے آیت اللہ سبحانی کے ساتھ ملاقات میں ایران کی اندرونی توانائیوں اور صلاحیتوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہم ملک کی موجودہ صورتحال کو اندرونی توانائیوں کے ذریعہ عوام کے مفادات میں بدل سکتے ہیں۔

05جولای
وزیر اعظم کا ایرانی صدر کو فون،آپ  ایک ممتاز اور مایہ ناز عالم دین ہیں، عمران خان

وزیر اعظم کا ایرانی صدر کو فون،آپ ایک ممتاز اور مایہ ناز عالم دین ہیں، عمران خان

اسلامی جمہوریہ ایران کے نومنتخب صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو میں نئی حکومت میں ہمسایہ ممالک کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو فروغ دینے اور باہمی اقتصادی ظرفیتوں سے بھر پور استفادہ کرنے پر زوردیا ہے۔

21ژوئن
دنیا سے وسیع اور متوازن تعلقات چاہتے ہیں، بائیڈن سے ملاقات نہیں کریں گے، منتخب صدر رئیسی کی پہلی پریس کانفرنس

دنیا سے وسیع اور متوازن تعلقات چاہتے ہیں، بائیڈن سے ملاقات نہیں کریں گے، منتخب صدر رئیسی کی پہلی پریس کانفرنس

ایران کے نومنتخب صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے صدر منتخب ہونے کے بعد ملکی اور غیر ملکی نامہ نگاروں کی موجودگی میں اپنی پہلی پریس کانفرنس میں ایک سوال کے جواب جس میں اس نے پوچھا کہ کیا آپ امریکی صدر بائیڈن سے ملاقات کریں گے ؟ کہا کہ میں امریکی صدر بائیڈن سے ملاقات نہیں کروں گا۔

21ژوئن
جمہوری اسلامی ایران میں انتقال اقتدار کا عادلانہ نظام پورے دنیا کے لئے باعث تقلید ہے، علامہ افضل حیدری

جمہوری اسلامی ایران میں انتقال اقتدار کا عادلانہ نظام پورے دنیا کے لئے باعث تقلید ہے، علامہ افضل حیدری

ان کا کہنا تھا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ایٰ کی مدبرانہ قیادت میں حکومت اسلامی اپنی عوج کمال کی جانب گامزن ہے، اور ایک مرتب پھر مظبوط جمہوری حکومت کی تشکیل رہبر معظم کی با بصیرت قیادت کی ہی مرہون منت ہے، امید ہے کہ نومنتخب صدر جمہوری اسلامی ایران جناب آقائے رئیسی رہبر انقلاب اسلامی سید علی خامنہ ایٰ کے فکر و فلسفے کی روشنی میں حکومت اسلامی اور ملت اسلامی کی خدمت کا فریضہ انجام دیں گے ۔