7

جمہوری اسلامی ایران میں انتقال اقتدار کا عادلانہ نظام پورے دنیا کے لئے باعث تقلید ہے، علامہ افضل حیدری

  • News cod : 18807
  • 21 ژوئن 2021 - 14:22
جمہوری اسلامی ایران میں انتقال اقتدار کا عادلانہ نظام پورے دنیا کے لئے باعث تقلید ہے، علامہ افضل حیدری
ان کا کہنا تھا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ایٰ کی مدبرانہ قیادت میں حکومت اسلامی اپنی عوج کمال کی جانب گامزن ہے، اور ایک مرتب پھر مظبوط جمہوری حکومت کی تشکیل رہبر معظم کی با بصیرت قیادت کی ہی مرہون منت ہے، امید ہے کہ نومنتخب صدر جمہوری اسلامی ایران جناب آقائے رئیسی رہبر انقلاب اسلامی سید علی خامنہ ایٰ کے فکر و فلسفے کی روشنی میں حکومت اسلامی اور ملت اسلامی کی خدمت کا فریضہ انجام دیں گے ۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، نے ایران کے نومنتخب صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کو صدارتی انتخاب میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملت پاکستان پر امن ،منصفانہ، عادلانہ اور شفاف انتخابات کے نتیجے میں صدرجمہوری اسلامی ایران منتخب ہونے پر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کو مبارک باد پیش کرتی ہے، جمہوری اسلامی ایران میں انتقال اقتدار کا عادلانہ نظام پورے دنیا کے لئے باعث تقلید ہے ۔ امید ہے کہ پاکستانی اور ایرانی حکومت خطے میں قیام امن اور باہمی مظبوط روابط کے لئے مشترکہ جدوجہد کریں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ایٰ کی مدبرانہ قیادت میں حکومت اسلامی اپنی اوج کمال کی جانب گامزن ہے، اور ایک مرتب پھر مضبوط جمہوری حکومت کی تشکیل رہبر معظم کی با بصیرت قیادت کی ہی مرہون منت ہے، امید ہے کہ نومنتخب صدر جمہوری اسلامی ایران جناب آقائے رئیسی رہبر انقلاب اسلامی سید علی خامنہ ایٰ کے فکر و فلسفے کی روشنی میں حکومت اسلامی اور ملت اسلامی کی خدمت کا فریضہ انجام دیں گے ۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل دونوں نئی حکومتوں کے لئے کسی چیلنج سے کم نہیں ہے، پاکستانی عوام کی خواہش ہے کہ ایران اور پاکستان کی حکومتیں کسی بھی بیرونی پریشر کو مسترد کر تے ہو ئے جلد از جلد اس منصوبے کو منطقی انجام تک پہنچائیں۔ جو کہ دونوں ملکوں کے عوام کو ایک دوسرے کے مذید قریب لانے میں معاون و مددگار ثابت ہو گی ۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=18807