9

ایران کے صدر کی پاکستان کے قومی دن کی مناسبت سے مبارکباد

  • News cod : 31915
  • 23 مارس 2022 - 13:34
ایران کے صدر کی پاکستان کے قومی دن کی مناسبت سے مبارکباد
ایرانی صدر رئيسی نے صدر عارف علوی کے نام اپنے پیغام میں دونوں ممالک کے مضبوط اور مستحکم تعلقات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر تاکید کی۔

کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے صدر عارف علوی اور وزير اعظم عمران خان کے نام اپنے علیحدہ علیحدہ پیغامات میں پاکستان کے قومی دن کی مناسبت سے مبارکباد پیش کی ہے۔

ایرانی صدر رئيسی نے صدر عارف علوی کے نام اپنے پیغام میں دونوں ممالک کے مضبوط اور مستحکم تعلقات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر تاکید کی۔

ایرانی صدر نے وزير اعظم عمران خان کے نام اپنے پیغام میں ایران اور پاکستان کے دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور پاکستان کے مضبوط اور مستحکم تعلقات دونوں ممالک کے قومی مفادات میں ہیں اور دونوں ممالک کو باہمی تعلقات کو فروغ دینے پر توجہ مبذول کرنی چاہیے۔

 

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=31915